گلگت بلتستان

وادی نگر، شاہراہ قراقرم کی توسیع سے متاثرہ افراد کو رقم کی فراہمی شروع

ہنزہ نگر۔۔۔ محمد علی آختر صوبائی وزیر خزانہ،ڈپٹی کمشنر ہنزہ نگر عمران علی سلطان اورACنگرمتاثرین KKHکو چیک تقسم کر رہے ہیں۔
ہنزہ نگر۔۔۔ محمد علی آختر صوبائی وزیر خزانہ،ڈپٹی کمشنر ہنزہ نگر عمران علی سلطان اورACنگر کمال متاثرین KKHکو چیکس دے رہے ہیں 

ہنزہ نگر (بیورو رپورٹ) متاثرین شاہراہ قراقرم کا دیرینہ مسائل حل ہونا شروع ہوگیا۔ نگر کے تین موضاجات یل، قاسم آباد اور نلت کے تقریباً 120سے زائد زمینداروں کو شاہراہ قراقرم کے توسیع منصوبے پر زد میں آنے والی اراضی کا چیک گزشتہ روز صوبائی وزیر خزانہ محمد علی آختر اور ڈپٹی کمشنر ہنزہ نگر عمران علی سلطان نے دو کروڑ سے زائد کا رقم تقسیم کردیا۔متاثرین کے کے ایچ کو 2008سے بے صبری سے معاوضے کے انتظار میں تھے۔ ضلع انتظامیہ کی جانب سے متاثرین کو ٹوٹل رقم کا 60فیصد رقم متاثرین کو دا کردی گئی۔ اس موقع وزیر خزانہ محمد علی آختر اور ڈپٹی کمشنر ہنزہ نگر نے کہا کہ ہنزہ نگر کے مختلف علاقوں میں سکشن 9جاری کردی گئی ہے انشااللہ بہت جلد باقی عوام متاثرین کو بھی شاہراہ قراقرم کا معاوضہ اادا کردی جائیگی۔ محمد علی آختر نے کہا کہ خوش قسمتی کی بات ہے ہے گلگت بلتستان کے دیگر اضلاع، گلگت ، دیامیر کے عوام کو بھی کے کے ایچ کے معاوضہ کا انتظار ہے مگر چیف سیکرٹری گلگت بلتستان ڈپٹی کمشنر ہنزہ نگر اور ان کے عملے کی کوششوں کے بدولت اج عوام کو معاوضہ دیا جا رہا ہے جس کا ہم ان کے شکر گزار ہے۔متاثرین کے کے ایچ نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ چیف سیکرٹری گلگت بلتستان اور ضلعی انتظامیہ کی کوششوں کی وجہ سے ہمیں معاوضہ دینا شروع کر دیا ہے ہم امید ہے کہ باقی کا 40فیصد رقم بھی بہت جلد متاثرین کو ادا کردی جائیگی۔جس کا ہم چیف سیکرٹری گلگت بلتستان ،ضلعی انتظامیہ ہنزہ نگر اور علاقے کے منتخب نمائیدوں کا بھی شکر گزار ہے جنہوں نے متاثرین شاہراہ قراقرم کے ساتھ شانہ بشانہ رقم کے حصول کے لئے کوششیں کی ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button