گلگت بلتستان

انتظامیہ کی عدم دلچسپی سے ہنزہ کی مارکیٹیں کچرے کا ڈھیربنتی جارہی ہیں، بزنس فورم

علی آباد ہنزہ میں آویزان ایک دلچسپ بینر
علی آباد ہنزہ میں آویزان ایک دلچسپ بینر

ہنزہ ۔نگر (اکرام نجمی )عالمی یوم ماحولیات کے موقعے پر ہنزہ بزنس فورم جو کہ علی آباد کریم آباد اور سوست بازار ایسوسی ایشنز کی نمائندہ تنظیم ہےکی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق علی آباد ،کریم آباد اور سوست بازار کچرے کا ڈھیر بنتا جارہا ہے حکومت کی عدم دلچپسی اور بلدیہ کی قیام میں تاخٰیر کی وجہ سے ماحولیاتی آلودگی میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔

ادارے کے نمائندہ اور علی آباد کے ایک معروف کاروباری اکرام اللہ بیگ جمال کے مطابق ڈسٹرکٹ ہنزہ نگر میں بلدیہ نہ ہونے کی وجہ سے ضلع ہنزہ ۔نگر ماحولیاتی آلودگی کا شکار ہوتا جارہا ہے جبکہ ضلعی ا نتظامیہ نے اس مسلئے کے حل کیلئے 10جون تک کا وقت مانگا ہے جوکہ بزنس کمیونٹی کیلئے کوئی تسلی بخش جواب نہیں ہے ۔

ضلع کے قیام سے قبل ایک غیر سرکاری ادارہ ہنزہ انوارمنٹل کمیٹی بازار سے کچرا اٹھاکر ٹھکانے لگاتا تھا اب اس ادارے نے اپنی خدمات بند کردی ہے جسکی وجہ سے سب ڈویژن ہنزہ اور بلخصوص بازار سے ملحقہ علاقے شدید آلودگی کا شکا ر ہیں مزکورہ ادارے نے علی آباد میں بازار میں ایک بینئر بھی آویزاں کی ہے جس پر واضع طور پر چیف سیکریٹری گلگت بلتستان عالمی یوم ماحولیات مبارک ہو کے پیغام درج ہے

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button