نوجوان

انجمن فلاح و بہبود سلترو سیاچن کی نئی کابینہ نے حلف اٹھا لی

IMG_110773143064732
طلبہ تنظم کے عہدیدار حلف لے رہے ہیں

پریس ریلیز انجمن فلاح و بہھبود سلترو سیاچن کا ایک اہم اجلاس بروز اتوار کو محمود آباد میں منحقد ہوا ۔ اجلاس کا باقاعدہ آ عاز تلاوت کلام پاک سے ہوا تلاوت کی سئادت اخوند حسین نے حاصل کی۔اجلاس کاایجنڈا نئے کا بینے کے انتخاب کے لیے بلایاگیا تھا۔

۔صدر انجمن نے اس اجلاس کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور ہر ایک سے کہا گیا کہ وہ کسی بھی عہدے کے لیے اپنے آپکو پیش کر سکتا ہے اور اپنی مر صی سے کسی بھی فرد کو موزوں عہدے کے لیے انتخاب کر سکتا ہے۔اسکے لیے ووٹنگ کا طریقہ کار کو اپنایا گیاجس میں تمام لوگوں نے اپنے حق راے کا حق استعمال کیا.

آخر میں تمام کابینہ کا چناو عمل میں آیا ۔جس میں نگران اعلی کے لیے محمد ابراہیم علی چو ،صدر کے لیے محمد ابراہیم نوری ، جنرل سکیرٹری کے لیے محمد رصا ،فنانس سکیرٹری کے لیے محمد اعجاز اور رابط سکیرٹری کے لیے امجد علی کو تمام لوگوں نے منتخب کیا ۔ اور ہر علاقے سے ایک ایک نماہندے کا انتخاب کرایا گیا جس میں عبدالغنی سیت، مظفر علی غاغلو،سلیم گوما اور فرمان علی کو گپ کھور سے منتخب کیا گیاتاکہ چندہ جات اور تنطیم کی دیگر امور میں کا بینہ کے ساتھ مل کر کام کو احسن طریقے سے انجام دے سکے ۔

آخر میں نئے منتخب عہدے داروں سے حلف نامہ بدست غلام علی لیا گیا اور دعایہ کلمات کے ساتھ پروگرام کا اختتام ہوا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button