گلگت بلتستان
ایس پی ضیا علی کی پریس کلب گلگت میں صحافیوں سے الوداعی ملاقات
گلگت( فرمان کریم ) ایس پی گلگت محمد علی ضیاء نے گلگت پریس کلب کے صدر و ممبران سے الوداعی ملاقات کی۔ جمعرات کے روز ایس پی نے گلگت پریس کلب کا دورہ کر کے صحافیوں سے الوداعی ملاقات کی۔ اس موقعے پر ایس پی گلگت نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام نے بہت محبت دی ۔ عوام کے تعاون سے گلگت میں امن قائم ہوا۔شہر کے امن امان میں مساجد بورڈ اور دونوں مسالک کے علماء کا بڑا کردار رہا ہے۔گلگت کے 99 فی صد لوگ پرامن ہے صرف ایک فی صد عناصر خطے میں بدامنی پھیلانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔اگر گلگت کے ایشوز کو پہلے حل کیا ہوتا تو حالت مختلف ہوتی۔ پہلے کسی جگہ ایک فائرہوتا تو پورا بازار بند ہوتا تھا۔ اب حالت اس کے برعکس ہے۔گلگت میں انتظامیہ متحرک ہونے سے امن امان قائم ہوا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ گلگت کے صحافیوں نے ہمیشہ خطے کی تعمیر ، ترقی اور امن امان میں اہم کردارادا کیا ہے۔ میرے ذاتی تعلقات بھی صحافیوں کے ساتھ بہت اچھے رہے، اور انہوں نے ہر وقت تعاون کیا ہے۔ اُنہوں نے مذید کہا کہ پورے پاکستان میں پولیس کو کم وسائل جیسے مسلے سے دوچار ہے مگر پھر بھی دیگر صوبوں کی نسبت گلگت بلتستان پولیس میں وسائل کی کوئی کمی نہیں ہے۔ صرف مینجمنٹ کی ضرورت ہے۔نان لوکل فورس کی نسبت لوکل فورس علاقے کی حالت کو سنبھالنے میں زیادہ رول ادا کر سکتا ہے۔ہمارا کام کوئی پھولوں کی سج نہیں ہے مشکل حالات میں حکومت رٹ کو بیلنس رکھنا بہت مشکل ہے۔ طاقت کا استعمال مسلے کا حل نہیں ہے۔ بلکہ اسیٹک ہولڈر کے ساتھ مل کر مسلے کا حل نکلنے کی کوشش کر نا چاہیے۔ اُنہوں نے مذید کہا کہ الحمد اللہ گلگت میں 3 محرم الحرام نہایت امن سے گزر گئے یہی سب سے بڑا اعزاز ہے۔مذید کہا کہ جس دن میں گلگت پہنچا تھا اُسی دن گلگت کے حالات بہت خراب تھے مگر انتظامیہ کے متحرک ہونے سے شہر میں امن ہوا۔ ہم نے میرٹ کی بالا دستی کے لئے کام کیا ہے شروع میں غیر قانونی کام کے لئے ہر طرف سے مجھ پر دباؤ تھا مگر میں نے اس دباؤ کو برداشت کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان بہت خوبصورت جگہ ہے لوگ بیرون ملک جاتے ہیں ہمارا یہ خطہ کسی ملک سے کم ہیں ہے ۔ دُعا ہے کہ گلگت بلتستان کی حالات بہتر ہو۔ میری آنکھ ، کان اور دل ہمیشہ گلگت بلتستان میں رکھے گا۔