ٹیچر ایسوسی ایشن گلگت بلتستان کی نئی کابینہ کی تقریب حلف برداری منعقد
گلگت( فرمان کریم) ٹیچر ایسوسی ایشن گلگت بلتستان کے نومنتخب کابینہ نے اپنے عہدوں کا حلف لیا۔ ڈپٹی ڈائر یکٹر محکمہ تعلیم فرید اللہ نے نو منتخب کابینہ سے حلف لیا۔ اس حوالے سے ایک تقریب بوائر ہائی سکول نمبر 1میں منعقد ہوئی ۔تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر فرید اللہ تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے کہا کہ محکمہ اساتذہ کے حقوق دلانا فرض ہے جبکہ اساتذہ کے بھی کچھ فرایض ہیں۔ اساتذہ محنت کرکے گلگت بلتستان کے مستقبل اجالا کرنے میں اپنا کرداد ادا کرے۔اُنہوں نے کہا کہ گلگت پورے گلگت بلتستان کے لئے مرکزی حیثیت کا حامل ہے اس لئے اساتذہ سکولوں میں محنت کرکے گلگت کو پہلے نمبر پر لانے میں رول ادا کرے۔ محکمہ تعلیم اساتذہ کے ساتھ ہمیشہ تعاون کرئیگا۔ اساتذہ بھی احسن طریقے سے اپنے فرایض انجام دے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نو منتخب صدر ٹیچر ایسو سی ایشن حاجی شاید حسین نے کہا کہ اساتذہ نے ہم پر اعتماد کیا ہے۔ امید ہے کہ ہماری کابینہ اساتذہ کے امیدوں پر پورا اُترنے کی پوری کوشش کرے گا۔ ٹیچر ایسو سی ایشن نے اساتذہ کو ایک پلیٹ فارم مہیا کہا ہے۔ اس پلیٹ فارم کے ذریعے اپنے مسائل حکام بالا تک پہنچانے میں اپنا کرداد ادا کیا ہے اور مسقتبل میں بھی ان مسائل کی طرف توجہ دی جائے گی۔ واضع رہے کہ سابقہ کابینہ کو الیکشن کے ذریعے اساتذہ نے مذید چار سال کے لئے دوبارہ منتخب کیا ہے۔