گانچھے: ڈپٹی کمشنرکا ڈسٹرکٹ ہسپتال خپلو کا دورہ
گانچھے( محمد علی عالم ) ڈپٹی کمشنر میر وقار احمد نے ڈسٹرکٹ ہسپتال خپلو کا دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں داخل مریضوں کی عیادت کی اور درپیش مشکلات کے بارے میں دریافت کیا۔
اس موقع پر ایم ایس ڈسٹرکٹ ہسپتال ڈاکٹر خواجہ نسیم نے بریفینگ دی۔ سردی سے بچنے کے لئے ہیٹنگ کا خاص بندوبست نہ ہونے پرمیر وقار احمد نے تمام وارڈ زکے لئے ہٹینگ کی سہولت فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ ہسپتال میں چیک اپ کے لئے آنے والے مریضوں کے بیٹھنے کے لئےکرسیوں کا بھی اعلان کیا۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ہسپتال میں بجلی ممکن بنانے کے لئے جرنیٹر کے لئے فنڈز رکھا گیا ہے جو بہت جلد فراہم کی جائے گی۔
اس موقع پر ہسپتال کے ڈاکٹروں نے بھی ڈپٹی کمشنر سے ملاقات کی اور اپنے مسائل سے آگاہ کیا جس پر انہوں نے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کی ۔ دورے میں ایس پی میر طفیل احمد ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر غلام مہدی بھی موجود تھے۔