تحریک انصاف کی صوبا ئی قیا دت کی طرف سے پا رٹی ترجمان بنا نے کی پیشکش پر اُنکا شکر گزار ہوں ،نعیم انور
گلگت (پ ر)فی الحال مجھے کسی سیاسی پا رٹی میں جا نے کا کو ئی ارادہ نہیں، دھرتی ماں گلگت بلتستان کے مضلوم،محکوم اور مجبور قوم کی بہترانداذمیں خدمت سیاست سے زیادہ صحافت کے میدان میں ممکن ہے لہذا میں اپنے قلم کی طا قت کے ذریعے غریب عوام کے مسائل اور پر یشانیاں اقتدار کے ایوانوں تک پہنچا تا رہو نگا اور ہمیشہ استحصال کے شکا ر غریب اور متو اسط طبقے کی ترجمانی میری زندگی کا مقصد ہے ۔ ۔گلگت بلتستان کو مکمل خود مختا ری ملنے تک کسی وفا قی جما عت کا کا رکن بننا میری نظر میں خطے کے ساتھ سنگین غداری کرنے کا مترادف ہے،اُس وقت تک ہمیں کسی بھی وفا قی جما عت میں شمولیت نہیں کرنی چاہیے جب تک پا کستان کے دیگر صوبوں کے برابر ہمیں حقو ق نہیں ملتے ہیں۔چند عہدوں یا مراعات کی حصولی کی غر ض سے علا قے کی وسیع تر مفادات کو نقصان پہنچانا خطے کے مفا د میں نہیں۔تحریک انصاف بلا شبہ نو جوانوں کی جما عت ہے
اور پا کستان میں بر سوں سے رائج کرپٹ اور فرسودہ نظام کا خاتمہ وقت کی ضرورت ہے ،تحریک انصاف کی صوبا ئی قیا دت کی طرف سے پارٹی ترجمان کی پیشکش پر انکا شکر گزار ہوں مگر وقت اور حالات کی وجہ سے کسی سیاسی جماعت میں شمولیت کا فیصلہ ابھی نہیں کر سکتاتا ہم
مستقبل میں رفقا سے مشاورت کے بعد آئیندہ کی لا ئحہ عمل کا اعلان کیا جا ئے گا،مو جودہ وقت میں صحافت کو سیا ست پر ترجیحی دینے کی ضرورت ہے اور نہ ہی ہو نا چاہئے