پاکستان عوامی تحریک نے گلگت بلتستان میں سیاسی مہم کا آغاز کر دیا، تمام حلقوں سے امیدوار کھڑے ہوںگے
استور (سبخان سہیل) گلگت بلتستان میں پاکستان عوامی تحریک نے اپنی سیاسی مہم کا باقاعدہ آغاز کیا ہے۔ گلگت بلتستان کے تمام اضلاع کے حلقوں سے اپنے امیداروں کو الیکشن میں کھڑا کرتے ہوے ان کی مکمل سپورٹ کرے گی۔ پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی چیف کواڈینٹر ساجدمحمودبھٹی کی کے پی این سے گفتگو۔ انھوں نے مزید کہا کی قاید تحریک پروفیسر علامہ ڈاکٹرطاہرلقادریکی خصوصی ہدایت پر ہم نے مرکزی سنیر عہداروں کے ساتھ گلگت بلتستان کے تمام اضلاع کا دورہ کیا ہے اور تمام حلقوں میں پارٹی کی تنظیم سازی کی ہے اور امیدوارں کو الیکشن میں حصہ لینے کی مکمل تیاری کرنے کا کہا ہے۔ تاہم گلگت بلتستان میں ہم نے پہلی مرتب الیکشن میں اپنی پارٹیکو متعارف کرنے پر کچھ مشکلات کا سامنا ضرور کرنا ہوگا ۔لیکن ہم اپنی پارٹی کے امیدوروں کی پوزیش کے مطابق کسی بھی سیاسی پارٹی سے سیٹ ایڈجمنٹ کرنے کا فیصلہ اس وقت کریں گے جب الیکشن کے دن قریب آینگے۔ قاید تحریک پاکستان کے سیاسی پارٹیوں نے علاوہگلگت بلتستان کی لوکل تنظیموں اور پارٹیوں سے بھی مشاورت کرنے کا خواہش رکھتے ہیں ۔ قاید پاکستان عوامی تحریک پروفیسر علامہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی پاکستان کی آمد کے بعد جلد گلگت بلتستان کا تفصلی دورہ کرینگے۔ انکے دورے کے موقے پر مختلف سیاسی و مزہبی اور قوم پرست جماعتوں سے ملاقات بھی کریں گے۔