پختہ استاد37سال خدمات کے بعدریٹائرڈ ہوگئے
مستوج(کریم اللہ) سب ڈویژن مستوج کے خوبصورت گاؤں چوئنج سے تعلق رکھنے والا نامور شخصیت ،گورنمنٹ ہائی سکول چوئنچ کے ہیڈماسٹر نادر عزیز المعروف پختہ ماسٹر 37سال تک ٹیچنگ کے شعبے سے وابسطہ رہنے کے بعد گزشتہ دنوں ریٹائرڈ ہوگئے پختہ ماسٹر کی عمر تقریباََ ساٹھ سال ہے استاد نادر عزیز یکم مارچ 1955ء کو چوئنچ مستوج میں پیدا ہوئے جو ماسٹر ڈگری کے علاوہ اے بی ایڈ کر چکے انہوں نے اپنے پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز10دسمبر 1977ء کو بحیثیت پی ٹی سی ٹیچر شروع کیاچار سال پی ٹی سی ٹیچر رہنے کے بعدCTکے عہدے پر ترقی حاصل کی دو سال سی ٹی، 26برس تکSETاورساڑھے5سال تک بحیثیت ہیڈماسٹر خدمات سرانجام دی داغ ماضی ، شاندار پرفامنس اور خاص کر امتحانی ڈیوٹی میں انتہائی سختی اور نقل کلچر کے خاتمے کے لئے ناقابل تسخیر لائحہ عمل اختیار کرنے کی بنا پر انہیں ’پختہ استاد‘کا خطاب ملا ۔امتحانات کے دوران ان کی اصول پسندی کے پیش نظر انہیں اکثر انسپکشن ڈیوٹی سونپا جاتا تھا جس امتحانی حال میں وہ تشریف لاتے ایک کھبلی مچ جاتی اور نقل کرنا تو دور کی بات ممتحن بھی کانپ جاتے تھے یہی نہیں بلکہ پختہ ماسٹر عام حالات میں بھی سکول میں نظم ونسق کو بحال رکھنے اور پڑھانے کے معاملے میں انتہائی ڈیوٹی فل اور ٹائم کے پابندی میں بے مثال تھے ۔
ان کی اس پرفامنس کی وجہ سے یوم اساتذہ کے موقع پر 30اگست 2008ء میں صوبے میں بہترین ٹیچر ایوارڈسے نوازا گیا جبکہ 5اکتوبر 2012ء کو سلام ٹیچر ڈے کے موقع پرانہیں ضلع چترال کے بہترین ہیڈ ماسٹر کا ایوارڈ دیا گیا تعلیم کے شعبے میں ناقابل فراموش خدامات کے اعتراف میں بین الاقوامی رائیٹر فورم اسلام آباد کے چیرمین محمد اقبال شہرانی نے انہیں انہیں ایوارڈ دیا 14اگست2001ء کو انجمن ترقی کہوار چترال کی جانب سے انہیں تریچمیر ایوارڈ سے نوازا گیا پختہ استاد اپنے دوران ڈیوٹی یہ بتا تے تھے کہ’’ میرا نا پختہ اور میرا کام بھی پختہ ‘‘۔پختہ استاد کی ریٹائرڈمنٹ کے وقت گورنمنٹ ہائی سکول چوئنچ میں ان کے لئے الواداعی پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں علاقے بھر کے نامور شخصیات بڑی تعداد میں حاضر ہوئے اس موقع پر نئے انچارچ ہیڈ ماسٹر استادحاجی مرادخطاب کرتے ہوئے کہا پختہ استا دایک ناقابل فراموش شخصیت تھا ان کا کیرئیرتمام اساتذ ہ کے لئے مشعل راہ ہے جبکہ اس موقع پر استاد جمعہ خان نے بھی خطاب کرتے ہوئے پختہ استاد کو خراج تحسین پیش کیا ۔یا درہے پختہ استاد کا صیحح نام نادر عزیز ہے لیکن چترال بلکہ اس کے علاقے کابھی کوئی بندہ ان کے اصل نام سے اسے پہچانتا ہو بلکہ وہ ضلع بھر میں اپنے معروف نام پختہ ماسٹر یا پختہ استاد کے نام سے جانے جاتے ہیں ۔ ان کا یہ نام اتنا پاپولر ہوگیا ہے کہ ناجی خان ناجی نے اپنے کہوار اردو لغت میں اس لفظ کو باقاعدہ اصطلاح کے طورپراستعمال کیا ہے ۔پختہ استاد چترال کی تاریخ بالخصوص تعلیم کے شعبے کا وہ پراثر شخصیت ہے جنہوں نے اپنی محنت، خلوص اور دیانتداری کی بدولت اپنے عہد پر گہرے نقوش چھوڑے جنہوں نے انتہائی نامساعد حالات کے باؤجود اپنے اصولوں سے کبھی بھی انحراف نہیں کیا کسی بھی سیاسی دباؤ ان کے عزم کو کم نہ کرسکے پختہ استاد ایک نام تھا ایک تحریک تھی اور وہ تحریک جو ضلع چترال کے سکولوں اور کالجز سے نقل کے خاتمے اور میروٹوکریسی کے فروع کے لئے چلی ان کا دل قابلیت کے پروموٹ اور کام چوروں کو سبق سیکھانے کے لئے ہرلحظہ دھڑکتا تھا ان کی ریٹائرمنٹ کے بعد چترال میں تعلیم کے شعبے پر کافی اثر پڑے گا۔