کھیل

رٹو، استور میں تین روزگلگت بلتستان سکی گالا جاری

رٹو میں سکی سلوپ کا ایک منظر
رٹو میں سکی سلوپ کا ایک منظر

استور(بیورو چیف) تین روزہ گلگت بلتستان سکی گالا استور رٹو میں جاری ۔سکی گالا میں گلگت بلتستان برکی ٹمیوں نے حصہ لیا۔جس میں پاکستان آرمی ،گلگت بلتستان سکاؤٹس ،جی بی ایس اے اور ڈسٹرکٹ استورنے حصہ لیا ۔سکی گالا کے دوسرے روز 8سے 15سال کی کے بچے اور بچیوں نے حصہ لیا۔دوسرے روز جوائنٹ سلالم اور کراس کنٹری کے مقابلے ہوئے۔جس میں بچوں اور بچیوں نے بہتر ین کارکردگی کا مظاہر کیا۔اور مقابلے کا فائنل کل کھیلاجائیگا۔اس دوران اے ڈی ٹوریزم کفایت حسین نے صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ ہم نے پہلی بار استور میں بچے اور بچیوں کا سکی گالا کھیل منعقد کروایا۔اس سکی گالا کا منعقد علاقے میں سکی کے حوالے سے بچوں اورعوام میں شعور آگاہی حاصل ہو گا۔ارو بچوں کی ٹیلنٹ کو پروان کو اجاگر کیا جائے گا تاکہ نئی نسل اور بین الااقوامی سطح پر حصہ لے سکیں۔ تاکہ آئندہ سکی میں گلگت بلتستان سمیت استور کے بچے اور جوان ملک وقوم کا نام علاقائی ،قومی اور بین الاقوامی سطح پر اجاگر کر سکیں ۔اس دوران بچے اور بچیوں کا سکی گالا میں حصہ لینے پر خوشی کی کوئی انتہانہیں تھی۔اور بچوں نے کہا کہ اس طرح کی سکی کے پروگرامز ہر وقت ہوئے تو ہم اپنے علاقے کا نام روشن کرسکتے ہیں ۔سکی کا فائنل کل کھیلاجا ئیگا۔جبکہ سکی گالا میں کراچی ،لاہور اور اسلام آباد سمیت مختلف شہروں سے سیاح نے شرکت کی۔جو علاقے میں ٹورزم کو پرموٹ کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button