کھیل

استور میں‌ تین روزہ جشن بہاراں‌پولو ٹورنامنٹ کا آغاز

استور(سبخان سہیل) استورضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام ہونے والے تین روزہ جشن بہاراں پولو ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ رحمان پور کلب اور راجا کلب کے مابین کھیلا گیا تین روزہ جشن بہاراں پولو ٹورنامنٹ میچ کے افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر زید احمد تھے جبکہ دوسرا میچ راما کلب استور اور ہیڈ کواٹر کی ٹیم کے مابین کھیلا گیا اس میچ کے مہمان خصوصی رکن امن کمیٹی استور و سماجی رہنما محمد شفاء تھے دونوں مہمانوں نے میچ میں گیند پھنک کر میچ کا باقاعدہ آغاز کروایا استور انتظامیہ کی تعاون سے پولو ایسو سی ایشن استور کے زیر اہتمام ہونے والے جشن بہاراں پولو  ٹور نامنٹ کا پہلا میچ رحمان پور کلب نے راجا کلب کو پانچ گول کے مقابلے میں نو گول کرکے میچ اپنے نام کیا جبکہ دورسرا میچ میں راما کلب کو ہیڈ کواٹر کی ٹیم نے چھ گول کے مقابلے میں نو گول کرکے میچ اپنے نام کرلیا ۔اس موقعے پر شایقین کی ایک بڑی تعداد موجود تھی صدر پولو ایسوسی ایشن ضلع استور رانا محمد فاروق نے صحافیوں سے بات کرتے ہوے کہا کہ ہم استور کی ضلعی انتظامیہ کے انتائی ممنون و مشکور ہیں جنہوں نے استور میں ہر سال کی طرح اس سال بھی جشن بہاراں پولو ٹورنامنٹ کا انقاد کرایا ہے استور میں پولو کھیلا کو زندہ رکھنے کے لیے ہمیشہ انتظامیہ ڈپٹی کمشنر صاحب اور اس کی پوری ٹیم نے مکمل تعاون کیا ہے پولو کھیل گلگت بلتستان کا قدیمی کھیلا ہے اس کو زندہ رکھنےاور اس کی فروغ کے لیے سنجدہ اقدامات کرنے کی ضرورت ہے استور سمیت پوری گلگگ بلتستان میں پولو کھیلا کے شایقین کی تعداد بڑھتی جارہی ہے پولو کھیل کو بادشاوں کا کھیل بھی کہا جاتا اس بادشاوں کی کھیل کو زندہ رکھنے کے لیے محکمہ ٹورزم کو بھی بہتر اقدامات کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button