"سخت رویے” سے نالاں ڈپٹی کمشنر غذر کے ماتحت ملازمین شکایت لے کر نگران وزیر اعلی کے پاس پہنچ گئے، تبادلے کا مطالبہ
گلگت (نعیم انور) آل پا رٹیز غذر کے بعد ڈپٹی کمشنر غذر کے ماتحت عملہ بھی ڈی سی کے خلاف ہو گئے اور اُنکی شکا یت لیکر وزیر اعلی ٰ کے پا س پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطا بق ڈپٹی کمشنر غذر رائے منظور حسین کا سائلین اور عوامی نما ئندوں کے ساتھ ہتک آمیز راویے اور سخت لہجے کے خلاف گز شتہ مہینہ آل پا رٹیز غذر نے سخت احتجا ج کر تے ہو ئے صوبا ئی حکومت سے مو صوف کے تبا دلہ کا مطا لبہ کر دیا تھا مگر نگران وزیر اعلیٰ اور چیف سیکرٹری کا ان دنوں اسلام آبا د میں ہو نے اور اُنکی مصروفیات کے باعث انکے تبا دلہ کے حوالے سے کو ئی پیش رفت نہ ہو سکی تھی اور معاملہ ٹھنڈا پڑ چکا تھا ۔اب آل پا رٹیز کی جگہ ڈپٹی کمشنر آفس کا ما تحت عملہ بھی مو صوف کے سخت راویہ اور غیر ضروری معتبری کیخلاف شکا یت کا انبھا ر لیکر وزیر ااعلیٰ کے پا س پہنچ گئے اور انکے ساتھ دفتر میں کا م کرنے سے صا ف انکا ر کر دیا اور مو صوف کی کو تا ہیوں اور کمزوریوں کے حوالے سے نگران وزیر اعلیٰ کو آگاہ کر دیا ۔ زرائع کے مطا بق نگران وزیر اعلیٰ نے معاملہ کا نو ٹس لیتے ہو ئے ڈپٹی کمشنر غذر کا ضلع سے تبا دلہ کے حوالے سے متعلقہ حکام کو ہدایات جا ری کر دئیے ہے ۔زرائع کے مطا بق ڈپٹی کمشنر غذر کو 72گھنٹوں کے اندر اندر تبدیل کر نے کا امکا ن بتا یا جا رہا ہے تا ہم ڈی سی غذر کی حما یتی گروپ بھی ٹرانسفری رکوانے کیلئے متحرک ہو گئے ہیں اورا نکا کہنا ہے کہ کام چور قسم کے سٹاف بے بنیاد الزام لگا کر ایما ندار آفسر کی کردار کشی کر رہے ہیں اور سازشوں میں مصروف ہیں ۔