گلگت بلتستان

طالبہ کے ساتھ زیادتی کرنے والوں کو سخت ترین سزا دی جائے، سعدیہ دانش کا مطالبہ

گلگت(پ ر) پاکستان پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کی خواتین ونگ کی صدر و سابق وزیر اطلاعات سعدیہ دانش نے سکردو میں فرسٹ اےئر کی ایک طالبہ کو درندہ صفت افراد کے ہاتھوں جنسی زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کے واقعہ کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے ایک انتہائی شرمناک اور غیر انسانی حرکت قرار دیا ہے ۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان دنیا کا واحد خطہ ہے جہاں پر مرد حضرات خواتین کی حد سے زیادہ عزت و احترام کرتے ہیں لیکن بعض کالی بھڑیوں کی اسی طرح کی غیر انسانی اور غیر اخلاقی حرکتوں کی وجہ سے اور بین الاقوامی سطح پر پورا علاقہ بد نام ہو رہا ہے جس پر علاقے کے عوام کو سنجیدگی سے غور کرنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ انہیں علاقے کی خواتین کو در پیش مسائل کا خاص ادراک ہے اس لئے انہوں نے اپنے دور حکومت میں خواتین کی فلاح و بہبود کیلئے متعدد اقدامات کئے اور خاص طور پر قانون ساز اسمبلی سے خواتین کو کام کے دوران حراساں کرنے کے حوالے سے بل منظور کر وایا اب یہ نگران صوبائی حکومت اور انتظامیہ کا کام ہے کہ وہ اس قانون پر عملدرآمد کرانے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائیں تا کہ کسی کو بھی اس طرح کی حرکت کرنے کی جرات نہ ہو ۔انہوں نے نگران حکومت سے سکردو میں طالبہ کے ساتھ پیش آنے والے شرمناک واقعہ کا سختی سے نوٹس لیکر ذمہ دار افراد کو تختہ دار پر لٹکانے کا بھی مطالبہ کیا ہے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button