تعلیم

آل پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن چترال نے ہنگامی اجلاس میں گریڈ ۲ ٹریننگ کو ملتوی کرنے کا مطالبہ کردیا

چترال(نمائندہ خصوصی) آل پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن (اپٹا ) ضلع چتر ال کاایک ہنگامی اجلاس زیر صدارت محمد اشرف خان صدر اپٹا چترال منعقد ہوا ۔ اجلاس میں ضلعی و تحصیل عہدہ داروں کی ایک بڑ ی تعداد نے شرکت کی ۔ اجلاس میں حالیہ برف باری کی وجہ سے چترال کی دور دراز علاقوں کی سڑکوں کی صورت حال اور مورخہ 17 مارچ سے شروع ہونے والی پرائمری اساتذہ کی گریڈ 2 ٹریننگ منعقد ہونے کی صورت میں درپیش مسائل پر تفصیلی غور و خوص کیاگیا ۔ چونکہ کئی علاقوں میں مثلاً ارکاری ، گبور ، سور لاسپور ، یارخون اور بروغل وغیرہ میں تین سے پانچ فٹ تک بر ف پڑی ہے ۔ اور برف کے تودے گرنے کی وجہ سے راستے بند ہیں اور اساتذہ کو ٹریننگ سنٹر ز تک پہنچنے کے لئے پچاس ساٹھ کلومیٹر ز کا فاصلہ پیدل طے کرنا پڑے گا ۔ اور ساتھ سنٹر ز میں قیام وطعام کا بھی کوئی بندوبست نہیں ہے ۔ اور سردی کے اس شدید موسم میں ٹریننگ پلا ن کرنا چترال کے پرائمری اساتذہ کے ساتھ سراسر ناانصافی ہے ۔ لہذا جملہ شرکاء اجلاس نے باہمی اتفاق رائے سے ایک قرارداد منظور کی جس میں متعلقہ حُکام و زمہ داران سے مطالبہ کیا گیا ۔ کہ مذکورہ ٹریننگ فوری طور پر ملتوی کر دی جائے اور موسمی حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے اپریل یا مئی میں ٹریننگ منعقد کر وائی جائے ۔ تاکہ اساتذہ آسانی سے ٹریننگ سنٹر ز پہنچ سکیں اور ٹریننگ کے مقاصد کا حصول یقینی ہو ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button