سیاست

گلگت بلتستان سے مورثی سیاست کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے۔اظہار ہنزائی

izhar hunzai

ہنزہ نگر(اکرام نجمی)پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے اہم رکن اور GBLA-6کے متوقع امیدوار اظہار ہنزائی نے اپنے الیکشن مہم کا باقاعدہ آغاز کرتے ہوئے کریم آباد ہنزہ کے ایک مقامی ہوٹل میں نوجوانوں سے ملاقات کی اور اس موقعے پر اظہار ہنزائی نے عملی سیاست میں قدم رکھنے کا باقاعدہ اعلان کیا ۔

اس موقعے پر نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا موقف ہے کہ پاکستان بنانے میں قائد اعظم اور آغا خان سوئم سر سلطان محمد شاہ کا اہم کردارہے اور یہ ملک گوادر سے لیکر خنجراب تک ہمارا ہے ہم بھی ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اس ملک کی ترقی اور معاشرے سے کرپشن کو ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان سے مورثی سیاست کا خاتمہ کرنا چاہتی ہے اور یہ ہماری اولین ترجیج ہے.

گلگت بلتستان میں پچاس ہزار میگاواٹ بجلی موجود ہے لیکن بدقسمتی سے حکمرانوں نے اسکی طرف توجہ ہی نہیں دی۔
ہمارا خطہ قدرتی وسائل سے مالامال ہے ہمارے پاس معدنیات کے زخیرے موجود ہے تعلیم کی دولت ہے وفاق کی طرف سے 2009میں جو پیکیج دیا گیا ہے وہ بھی ایک دھوکہ ہے جس میں ایک ہاتھ سے اختیارات دے کر دوسرے ہاتھ سے اختیارات چھینا گیا ہے عمران خان نے ہم سے وعدہ کیا ہے کہ آپ کے وسائل آپ کے اختیار میں ہونگے اورگلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنایا جائیگا اور مکمل آئینی حقوق دیکر عوام کو بااختیار بنائینگے۔

ڈسٹرکٹ ہنزہ نگر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ گزشتہ پانچ سالوں میں کسی میگا پروجیکٹ پر کام نہیں ہوا اور افسوس یہ ہے کہ جب عوام اپنے حقوق کیلئے آواز اٹھاتے ہیں تو ان کو ATAلگا کر پابند سلاسل کیا جاتا ہے ۔
ہنزہ ہر لحاظ سے بہت اچھا خطہ ہے اجتماعی طور پر بکھرے ہوئے ہے حکومت اور سیاست سے دور رہنے کی وجہ سے علاقے کو نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے روایتی سیاست سے مجھے نفرت ہے حقیقی سیاست عبادت ہے سیاسی یکجتی ضرروری ہے آج کے بعد عملی سیاست میں آنے کا اعلان کرتا ہوں الیکشن کی حد تک نہیں بلکہ اپنی ساری عمر آج کے بعد عوام کے خدمت کیلئے وقف کرنے کا وعدہ کرتا ہوں۔
اپنے سیاسی منشور کا زکر کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ معاشی ،سیاسی اور ثقافتی آزادی ہمارے منشور کے تین اہم نکات ہیں۔جب تک یہ حقوق ہمیں حاصل نہیں علاقہ حقیقی معنوں میں ترقی نہیں کرسکتا ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

ایک کمنٹ

  1. Religious independence is equally important dear sir, even Qauid e azam has focused on this point prior to economical, social and political matters.

Back to top button