تعلیم

جی بی گورنمنٹ مڈل سکول برونگشل کریم آباد میں سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان، مجموعی رزلٹ 100فیصد رہا 

اس سکول کے بارے میں مجھے پتہ ہی نہیں تھا ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن ضلع ہنزہ نگر کا دلچسپ انکشاف

Middle School Kbd

ضلع ہنزہ نگر(اکرام نجمی)جی بی گورنمنٹ مڈل سکول برونگشل کریم آباد نے اپنے سالانہ نتائج کا اعلان ایک پروقار تقریب میں کیا سکول کا کا رزلٹ 100 فیصد رہا پروگرام کا مہمان خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن حاجی میر باز خان تھے پروگرام میں محکمہ تعلیم ،سول سوسائٹی آرگنائزیشنز کے نمائندوں اور والدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر ایجوکیشن حاجی میر باز خان نے کہا کہ سکول کا 100 فیصد نتائج قابل تحسین ہے جس میں اساتذہ کی محنت اور والدین کی بچوں پر توجہ کی وجہ سے ہی ممکن ہوا ڈپٹی ڈائریکٹر ہونے کے باوجود مجھے اس سکول کے بارے معلوم نہیں تھا اور نہ ہی مجھے میرے ساتھیوں نے بتایا تھا انھوں نے مزید کہا کہ اس سکول کے نئے بلڈنگ کا جلد افتتاح کیا جائیگا اور اس سکول کے نام پر بھرتی اساتذہ کو نئے تعلیمی سال کے شروع ہوتے ہی سکول میں دوبارہ تعینات کیا جائینگے،

یادر ہے کہ اس سکول کا بلڈنگ تیا ر ہوچکا ہے اور محکمہ تعلیم کے غفلت کی وجہ سے اب تک بلڈنگ ہنڈ آور نہیں ہوسکا اور اس سکول کے نام پر بھرتی تقریبا دس اساتذ ضلع کے مختلف سکولوں میں تعینات ہے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button