تعلیم

سلترو میندک میں واقع سیپ سکول ٹیچر مستقلی کا منتظر

سلترو(نمائندہ خصوصی) سلترو میندک میں موجود سیپ سکو ل میں ریگولر ٹیچر نہ ہونے کی وجہ سے معیاری تعلیم خواب بنتا جارہا ہے۔عوام کی جانب سے گورنمنٹ ریگولرٹیچرکی تعیناتی کے مطالبے پر محکمہ تعلیم نے موقف اختیار کیا ہے کہ خنی مڈل سکول میندک کے لیے کافی ہے کیونکہ دونوں علاقوں کے مابین صرف ایک پل کا فاصلہ ہے۔لیکن زمینی حقائق اس کے برعکس ہے،خنی اور میندک کے مابین تین کلومیٹر کا فاصلہ ہے بیچ میں دریا ہے گرمیوں میں پانی زیادہ ہونے کی وجہ سے بچوں کا گزرنا محال ہوجاتاہے سردیوں کے موسم میں سخت سردی کی وجہ سے چھوٹے چھوٹے بچے خنی میں جانہیں سکتے اس لیے عوام نے مطالبہ کیا تھا کہ میندک میں کم از کم ایک پرائمری سکول کا قیام عمل میں لایا جائے محکمہ تعلیم کو کئی بار درخواستیں دی گئیں لیکن حیلے بہانوں سے عوام کو ٹرخایا جارہا ہے،عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ پرائمری سکول کا قیام فوری طور پر ناممکن بھی ہے تو میندک میں موجود سیپ سکول میں ریگولر گورنمنٹ ٹیچرکی تعیناتی تو ممکن ہے اور یہ فوری طور پر ہوسکتا ہے ،کیونکہ میندک میں موجود سیپ سکول برائے نام ہے اور یہاں پر معیاری تعلیم نام کی کوئی چیز نظر نہیں آتی،معیاری تعلیم عوام کا حق ہے اور محکمہ تعلیم کے حکام کی زمہ داری ہے کہ وہ فوری طور پر میندک سیپ سکول میں ٹیچر کی تعیناتی یقینی بنائیں۔عوام نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سلترو میندک سیپ سکول میں فوری طور پر قابل گورنمنٹ ٹیچرکی تعیناتی یقینی بنائی جائے اور بچوں کے مستقبل کو تباہ ہونے سے بچایا جائے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button