کیریئر

اس بات سے کوئی غرض نہیں ہے کہ میڈیا میں تعریف ہو رہی ہے یا نہیں، خدمت پر یقین رکھتاہوں، ڈپٹی کمشنر ہنزہ نگر

26.04.2015

ہنزہ نگر(پ ر) ڈپٹی کمشنر ہنزہ نگر عمران علی سلطان گزشتہ روز اچانک علی الصبح آفس میں حاضری دی اوردیر سے آنے والے ملازمین سے جواب طلبی کی ہدایت کی ہے ڈپٹی کمشنر ہنزہ نگر عمران علی سلطان کا کہنا ہے کہ مجھے کسی صورت آفس ڈیکورم کی خلاف ورذی قابل قبول نہیں۔ ڈپٹی کمشنر ہنزہ نگر عمران علی سلطان کا کہنا تھا کہ مجھے اس بات سے کوئی غرض نہیں کہ میڈیا میں میری تعریف ہو رہی ہے یا نہیں بلکہ میرا خلوص مجھے اور میرے اﷲ کو پتا ہے اور میری خدمت کا صلہ وہی دینے والا ہے اور میں اسی کے سامنے جوابدہ ہوں۔واضح رہے کہ ضلع ہنزہ نگر کی تاریخ میں یہ پہلا ڈپٹی کمشنر ہے جو شام چھے ، سات بجے تک آفس میں ضلعی امور کی انجام دہی اور عوامی مسائل کی شنوائی کر رہا ہے ڈپٹی کمشنر ہنزہ نگر میں تعینات ڈپٹی قانون گو شفقت علی نے ڈپٹی کمشنر ہنزہ نگر کے بارے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں نے آج تک کبھی ضلعے میں کسی ڈپٹی کمشنر کے ساتھ دفتری امور اورعوامی مسائل کے حل کے لیے کبھی رات گئے تک کا م نہیں کیا مگر موجودہ ڈپٹی کمشنر کے ساتھ میں نے عوام کو KKH کے کمپنسیشن کے ایوارڑذ تیار کرتے ہوئے کئی کئی راتیں جاگ کر گزاری ہیں۔ن کا مزید کہناتھا کہ صحافت ایک مقدس پیشہ ہے لہذا صحافیوں کو اس کی تقدس کا خیال رکھنا چاہئے اور کوئی بھی بیان وہ خواہ میرا ہی کیوں نہ ہو چھان پھٹک کے بعداس کی اشاعت کریں تاکہ لوگوں کا صحافت اور صحافی پر اعتماد برقرار رہے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button