گلگت بلتستان

سپیکر وزیر بیگ کا بیان انکی ذاتی رائے ہے، پیپلز پارٹی ان سے اتفاق نہیں کرتی: وزیر اعلی

گلگلت (پریس ریلیز) صوبائی صدر پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے کہا ہے کہ 12 مارچ کو قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان کے رواں اجلاس میں سپیکرقانون ساز اسمبلی وزیربیگ کے سکیورٹی ادارں کے حوالے سے دیے گئے رمارکس انکی ذاتی رائے ہے اور پاکستان پیپلز پارٹی کا سپیکر قانون ساز اسمبلی کے سکیورٹی اداروں کے بارے میں دیے گئے ریمارکس سے کوئی تعلق نہیں ہے اور نہ ہی سپیکر قانون ساز اسمبلی کی سکیورٹی اداروں کے بارے میں دیئے گیے ریمارکس سے پاکستان پیپلز پارٹی اتفاق کرتی ہے ۔ پاکستان پیپلز پارٹی سکیورٹی اداروں کی پاکستان سمیت گلگت بلتستان میں دہشت گردی کے خاتمے اور قیام امن کے لیے خدمات اور قرباینوں کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور ملک عزیز میں قیام امن کو یقیئنی بنانے اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اقدامات پر خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button