تعلیم

شگر: کمیونٹی اسکول کی طالبہ سیما بتول نے میٹرک کے امتحان میں قرا قرم بورڈ لیول پردوسری پوزیشن حاصل کی

شگر(عابد شگری)کامیابی کیلئے مہنگے سکول اور زیادہ فیس لازمی نہیں۔اگر محنت اور لگن ہو جبکہ مہربان اساتذہ ہو تو کمیونٹی اسکول میں فرش پر بیٹھ کر بورڈ میں دوسری پوزیشن حاصل کی جاسکتی ہے۔ اس بات کو سچ کردکھایا چھورکا سے تعلق رکھنے والی طالبہ سیما بتول نے جنہوں نے کمیونٹی اسکول میں میٹرک کی تعلیم حاصل کی اور قراقرم بورڈ کے جنرل گروپ میں 784نمبر لیکر تمام مہنگے فیس والی سکولوں کے طلباء اور طالبات کو مات دے دیا۔

سیما بتول نے میٹرک کے امتحان میں 784لیکر پورے بورڈ میں دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ انہوں نے اپنی کامیابی کو اساتذہ کے محنت اور کمیونٹی کی مہربانی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کمیونٹی کی جانب سے لڑکیوں کیلئے اپنی مدد آپ کے تحت ہائی سکول کی اجراء سے انہیں تعلیم کو جاری رکھنے کا موقع ملا اور آج کامیابی حاصل کی۔

چھورکاہ ویلفیئر آرگنائزیشن شگر کے کابینہ اور اراکین کی جانب سے سیما بتول کی شاندار کامیابی پر انہیں مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ دوسری لڑکیاں سیما بتول کی نقش قدم پر چلتے ہوئے چھورکاہ اور سکول کا نام روشن کرینگے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button