گلگت بلتستان
محکمہ تعلیم میں غیرقانونی بھرتیاں، ضلع سکردو سب سے آگے
گلگت (عبدالرحمن بخاری سے )محکمہ تعلیم گلگت بلتستان میں غیر قانونی بھرتیوں میں وزیر اعلی سید مہدی شاہ کا ضلع سکردو سب پر بازی لے گیا اور نا جایز بھرتیوں میں بھی دیگر اضلاع سے سنگین ناانصافی کی گئی ہے۔ "اب تک” کو ملنے والے ریکارڈز کے مطابق غیر قانونی ٹیچرز کی بھرتیوں میں سکردو 441 کے ساتھ سرفہرست ہے، جبکہ سب سے کم بھرتیاں ضلع گانچے میں ہوئی ہیں جہاں صرف 20 افراد کو ماوررائے قانون بھرتی کیا گیا ہے. ضلع گلگت109, غذر59, ہنزہ نگر 38 , دیامر 46 اور استو ر میں 21 افراد کو بھرتی کیا گیا ہے. یوں وزیر اعلی کا ضلع سکردو غیر قانونی بھرتیوں میں بھی دیگر اضلاع سے ہاتھ کر گیا.