کھیل

چھ روزہ جشنِ شگراختتام پزیر، پولو، نیزہ بازی، رسہ کشی اور دیگر دلچسپ مقابلے

شگر(عابد شگری) شگر میں جاری چھ روزہ K-2فیسٹیول اختتام پذیر ہوگیا۔فیسٹیول کے اختتامی تقریب کی مہمان خصوصی برگیڈ کمانڈر 62بریگیڈ بریگیڈیئر احسان محمود،سنیئر وزیر گلگت بلتستان حاجی اکبر تابان،بزرگ شاعر راجہ محمد علی صبا،ممبر قانون ساز اسمبلی عمران ندیم،سابق وزیر راجہ اعظم خان،ڈپٹی کمشنر شگر رحمان شاہ،ڈپٹی کمشنر سکردو موسی رضا،مسلم لیگ (ن) شگر کے صدر طاہر شگری تھے۔

اس موقعے پر مہمان خصوصی نے کہا کہ پاک فوج عوامی حمایت اور عوام کیساتھ ملکر ملک کو اندورنی اور بیرونی خطرات اور خلفشار سے نبٹ رہا ہے۔انشاء اللہ پاک فوج ہی اس ملک سے دہشتگردی جیسے ناسور کو ختم کرکے دم لیں گے۔وہ شگر میں K-2فیسٹیول کے اختتامی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں خطاب کرتے ہوئے شگر ضلع کی قیام پر شگر کے اولین گاؤں سے لیکر اندو تستے تک کے عوام کو مبارکباد دی۔اور کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر شگر ذاکر حسین اور شگر کے جوانوں نے کے ٹو فیسٹیول کے کامیاب انعقاد کرکے زندہ دلی کا ثبوت دیا اور جس قوم میں صحت مندانہ سرگرمیاں ہوتی رہتی ہے وہ کبھی اپنے دفاع سے غافل نہیں ہوتی ۔اور وقت آنے اپر پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونگے۔اس وقت پاک فوج ملک میں اندورنی طور دہشتگردوں اور بارڈر پر ملک دشمنوں سے نبرد آزماہے انشاء اللہ کی حمایت اور دعا سے ملک کے اندورونی اور بیرونی خلفشار سے نبٹ لیں گے۔

Ko polo copy Polo winner and runner copy Polo final copy Neeza bazi

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button