چترال

ایدھی فاونڈیشن کی طرف سے خوراک، کپڑوں بستروں پر مشتمل امدادی سامان چترال پہنچا دیا گیا

چترال (بشیر حسین آزاد)پاکستان اور بیرونی دنیا میں معروف سماجی شخصیت عبدالستار ایدھی کی طرف سے چترال کے زلزلہ متاثرین کیلئے بڑے پیمانے پر امدادی پیکیج چترال پہنچ گیا ہے۔ یہ امدادی اشیاء جن میں خوراک ، کپڑے اور بسترے شامل ہیں عبدا لستار ایدھی کے فرزند فیصل ایدھی نے ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال میں ایم ایس اور ڈاکٹروں کی موجودگی میں متاثرہ زخمیوں میں تقسیم کی۔ اس موقع پر زخمیوں نے عبدالستار ایدھی اور اور اُن کے بیٹے کی خد مات کی تعریف کی ۔ اور کہا کہ مصیبت زدہ لوگوں کی خدمت میں جو کردار اس خاندان نے ادا کیا ہے ۔ اُس کی مثال پاکستان کی تاریخ میں نہیں ملتی ۔ زخمیوں نے عبدالستار ایدھی ، بلقیس ایدھی ، فیصل ایدھی کی درازی عمر کیلئے دعائیں دیں ۔ 

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button