معیشتگلگت بلتستان

گورنمنٹ گرلز کالج کریم آباد میں کرپشن کے خلاف ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا

ہنزہ (اکرام نجمی) گورنمنٹ گرلز کالج کریم آباد میں کرپشن کے خلاف ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیاجس میں گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج علی آبادکے طالب علموں نے بھی شرکت کی۔ پروگرام میں طلبا ء و طالبات نے کرپشن کے ناسور اور اسکے معاشرے پر مرتب ہونے والے تباہ کن اثرات پر اپنی تقریروں میں روشنی ڈالی۔ اس موقعے پر طلباء و طالبات نے گلگت بلتستان سے بدعنوانی کے خاتمے کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت عوام کرپشن کے لعنت سے بری طرح متاثر ہے۔ ہر ادارے میں ایسے افراد موجود ہے جو حق دار کے حق کو سلف کرنے اور غریب کو دیوار سے لگانے کی کوشش کرتے ہیں۔ سفارش ،رشوت خوری اور کام چوری کی وجہ سے ملک ترقی کے بجائے مزید مسائل کا شکار ہورہا ہے۔۔

تعلیم کے حصول کے بعد قابل افراد کو نوکری ملنے کی بجائے سفارشی افراد کو ملازمت ملتی ہے جس سے غریب کے قابل بچے اپنے حق سے محروم ہوجاتے ہیں ملک اور علاقے کی ترقی کیلئے میرٹ کو ترجیح دے کر حقدار کو حق دیا جاسکتا ہے ۔

طلباء کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کا کرپشن کے خلاف اقدامات قابل تعریف ہے اور حکومت ہر سطح پر خاص کر تعلیمی اداروں میں کرپشن کے خلاف اگاہی پروگراموں کا انعقاد کرکے معاشرے سے اس لعنت کے خاتمے کیلئے شعور دے سکتا ہے ۔

پروگرام میں شامل طلباء و طالبات کا مزید کہنا تھا کہ کرپشن کے خلاف طلباء کا اہم رول ہوسکتا ہے ہمیں اپنے معاشرے میں ہونے والا بدعنوانی پر نظر رکھنا ہوگا اور کرپشن کے خلاف ہر سطح پر آواز اٹھاکر معاشرے کو بدعنوانی سے صاف کیا جاسکتا ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button