تعلیم

مسلمانوں کے زوال اور پسماندگی کی وجہ اسوہ اور تعلیماتِ رسول سے دوری ہے، سید طہ شمس الموسوی

شگر(نامہ نگار)خطیب اہلبیت ؑ و نائب امام جمعہ مسجد صاحب الزمان چھورکا و نمائندہ علمائے امامیہ شگر سید طہ شمس الدین الموسوی نے جامع مسجد چھورکا میں نماز جمعہ کے خطبہ دیتے ہوئے کہ مسلمانوں کی زوال اور پسماندگی اسوہ رسول اور تعلیمات رسول سے دوری ہے۔ اسوہ رسول ﷺ اور تعلیمات اسلامی سے دوری کی وجہ سے ہماری نظام تعلیم میں خرابی کا باعث بن رہا ہے۔جس کی وجہ سے ہمارے معاشرہ گمراہی کی جانب گامزن ہیں۔ہمیں اپنے معاشرے کی اصلاح کیلئے رسول اللہ ﷺ کے فرامین کی روشنی میں نظام تعلیم کو دھالنے کی ضرورت ہیں۔اسوہ رسول ﷺ کے بغیر تجارت بھی جائز نہیں۔ آج مغرب والے اسلامی نظام کو اپنا ترقی کررہے ہیں جبکہ ہم مغرب کی اندھی تقلید میں گمراہی اور تنزلی کا شکار ہورہے ہیں۔انہوں نے گذشتہ دنوں دہشت گردوں کی جانب سے مردان میں نادرا آفس میں کئے گئے خودکش بم دھماکے کی بھی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس سانحے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور آرمی چیف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دہشت گردوں کیخلاف جاری ضرب عضب کا دائرہ کار کو وسیع کیا جائے تاکہ دہت گردوں کو دوبارہ ایسی بزدلانہ کاروائی کی جرات پیدا نہ ہوسکیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button