تعلیم

پرائمری سکول تھمگو شگر میں ٹیچر کی غیر حاضری کے خلاف اہل علاقہ اور بچوں کا احتجاج

شگر(عابدشگری)پرائمری سکول تھگمو شگر کے بچوں اور اہل علاقہ کا ٹیچر کی عدم حاضری پر احتجاج ۔کئی گھنٹے روڈ بلاک کردیا۔ تفصیلات کیمطابق پرائمری سکول تھگمو میں گذشتہ کئی دنوں سے واحد ٹیچر جو کہ چھٹی پر تھے تاہم ایجوکیشن شگر کی جانب سے متبادل ٹیچر فراہم نہیں کیا گیا تھا جس کی وجہ سے سکول میں پڑھانے کیلئے کوئی ٹیچر نہ ملنے اور سکول بند رہنے کیخلاف سکول کے طلباء سڑکوں پر نکل آئے اور روڈ بلاک کرکے احتجاج کیا احتجاج کی وجہ سے دیگر علاوں سے سکردو اور شگر آنے والے گاڑیاں پھنس گئے گاڑی میں سوار مسافر طلباء کی منت سماجت کرتا رہا تاہم طلباء کی جانب سے سڑک کھولنے سے انکار کردیا۔ سڑک بلاک ہونے کی اطلاع پر شگر پولیس سٹیشن کیا یس ایچ او محمود اور دیگر اہلکار فوری طور موقع پر پہنچ گئے اور طلباء سے مذاکرات کئے رتاہم سکول کے طلباء کی جانب سے ایجوکیشن کے کسی ذمہ دار کےآنے اور ٹیچر فراہم کرنے کی یقین دہانی کے بغیر روڈ کھولنے سے انکار کرتا رہا۔ تاہم ڈسٹرکٹ سکول انسپکٹر شگر محمد خان اور اے ڈی آئی حیدر خان موقع پر پہنچ کر اہل علاقہ اور طلباء سے فوری طور ٹیچر فراہم کرنے پر طلباء منتشر ہوگئے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button