کھیل

ضلعی ہیڈکوارٹر خپلو میں نوجوانوں کے لئے سرکاری سطح پر کوئی گراونڈ موجود نہیں، کھیلوں کے شوقین خوار ہورہے ہیں

گانچھے( اے ۔ آر ۔ رینگ چن ) ضلع گانچھے کے نوجوانوں میں فٹ بال ، والی بال ، کرکٹ سمیت دیگر کھیلوں میں بے پناہ صلاحیت موجود ہیں تاہم ضلع کے ہیڈ کواٹر خپلو سمیت پورے ضلع میں سرکاری سطح پر کوئی گروانڈ موجود نہیں جسکی وجہ سے کھیل کے شوقین اور جسمانی ورش کرنے والے شہریوں کو سال بھر مشکلات کا سامنارہتے ہیں ۔ کھیل کے شوقین کھلاڑی اپنی شوق پورا کرنے دریا شیوک کے کنارے اور خپلو سے دس کلو میٹر کا سفر کر کے سلینگ سفانگٹوق جا کر اپنا شوق پورا کرتے ہیں ہر دور کے منتخب نمائندے اس سلسلے میں محض زبانی وعدے کرتے ہیں مگر آج تک کسی نے بھی وعدہ وفا نہیں کیا ۔ اس لئے گانچھے کے کھلاڑی اور کھیل سے محبت کرنے والے افراد میں مایوسی پیداہونے لگے ہیں ۔ ان کھلاڑیوں کے مطابق جی بی حکومت اور خصوصا گانچھے کے منتخب نمائندگان نے ضلع گانچھے میں کھیل کی فروغ اور کھلاڑیوں کی شوق کا کبھی احساس نہیں کیا۔ موجودہ حکومت سے کھیل سے وابستہ افراد نے اپیل کیا ہے کہ ضلع گانچھے کے نوجوانان کی اس ضرورت کو پورا کرنے کے لئے فوری اقدامات کریں ۔تاکہ ایک صحت مند معاشرے کی قیام کے لیے بنیادی ضرورت کھیل کا میدان آباد ہوں۔ جس میں شہری جسمانی ورزش کر سکیں اور کھلاڑی کھیل کے میدانوں میں ضلع کا نام روشن کر سکیں ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button