متفرق

سات کروڑ کے لگ بھگ اثاثہ جات رکھنے والی ہنزہ شناکی کوآپریٹیو سوسائیٹی کو دوبارہ بحال کر دیا گیا، کاروباری لین دین شروع

گلگت(خبرنگار خصوصی)ہنزہ شناکی سوسائٹی کو دوبارہ بحال کرکے کیش کاونٹر کھول دیا گیا اور کاروباری لین دین شروع کردی گئی ہے ،کاروباری ،ملازمین اور طلبہ نے کثیر تعداد نئے اکاونٹس بنوارہے ہیں ۔1970ء کے دہائی میں بنے والی ہنزہ شناکی کوآپریٹیو سوسائٹی کچھ مس منیجمنٹ اور معاشی طور بد حالی کی وجہ سے گزشتہ ایک دہائی سے بند تھی اور سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا تھا ۔ہنزہ شناکی کوآپریٹیو سوسائیٹی ہنزہ شناکی کے علاقے تمام عوام کی ملکیت ہے جس کے اثاثہ 7کروڑ سے زیادہ ہیں ۔اس سوسائٹی کے کیشن کاونٹر کے کھلنے سے ہنزہ شناکی سے تعلق رکھنے والے تمام طبقوں کے افراد میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور لوگوں نے اس اقدام کو سرہاتے ہوئے کہا ہے کہ شناکی سوسائٹی کا کیش کاونٹر کا دوبارہ بحال ہونا ایک خوش آئند بات ہے ۔ہنزہ شناکی سوسائٹی کے ہیڈ آفس ہنزہ شناکی کمپلکس گلگت میں ہیں اور واضح رہے اس سوسائٹی کی ایک برانچ کراچی میں بھی ہے اور وہاں مقیم ہنزہ شناکی سے تعلق رکھنے والے طلبہ و طالبات اور مریضوں کو آسان شرائط پر ایمر جنسی کی بنیادوں پر قسط بھی دے رہی ہے ۔اس حوالے سے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بوڈ آف ڈائریکٹر ز کے عہدیداران و ممبران نائب صدر صوبیدار (ر) علی مردان ،ڈائریکٹر مشہور عالم ،ڈائریکٹر شیر زمان دامینونے کہا شناکی کوآپریٹیو سوسائٹی ہنزہ شناکی کے عوام کا ایک بہت بڑا اثاثہ ہے جس کی صروف بلڈنگ کی لاگت 6کروڑ سے زیادہ ہے اور یہ ایک فلاحی ادارہ ہے ،اس سوسائٹی کے کیش کاونٹر کے بحال ہونے سے ہنزہ شناکی سے تعلق رکھنے والے بالخصوصی طلبہ و طالبات اور بالعموم کاروباری اور ملازم پیشہ افراد کے لئے بہت زیادہ فائدہ ہوگا۔انہوں نے کہا ماضی میں ناسمجھی اور چند سازشی عناصر نے اس ادارے کو تباہی کے دہانے پر پہنچایا تھا اور کروڑوں کی کرپشن کی گئی ہے ان کرپٹ عناصر کے خلاف کارروائی کرکے کرپشن کئے ہوئے پیسے وصول کئے جائینگے اور ان کو قرار واقعی سزا بھی دلوائی جائے گی ۔انہوں نے کہا اس اثاثہ کو کرپٹ عناصر کے نظر ہونے سے بچانے میں رجسٹر ار کوپریٹیو سوسائٹیز محمد امین کا اہم رول ہے جس کے ہم شکر گزار ہیں ۔انہوں نے ہنزہ شناکی کے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس ادارے بڑ چڑ کر ساتھ دیں کیوں کہ یہ ادارا کسی ایک فرد کا ذاتی اثاثہ نہیں ہے بلکہ یہ پوری ہنزہ شناکی قوم کا اثاثہ ہے اور اس کے مکمل بحال ہونے سے ہنزہ شناکی کے ہر گاوں میں ایک ایک برانچ بھی کھولا جائے گا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button