کھیل

امپھری یوتھ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام شہید امن میموریل شوٹنگ بال ٹورنامنٹ اختتام پزیر

گلگت (پ ر) امپھری یوتھ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام زیروپوائنٹ امپھری میں منعقدہ شہید امن سیف الرحمن میموریل کپ شوٹنگ بال ٹورنامنٹ 2016کا فائنل میچ ڈاکٹر کلب خومر کی ٹیم نے کاشف الیون کشروٹ کی ٹیم کو کانٹے دار مقابلے کے بعد2سیٹس کے مقابلے میں 3سیٹس سے ہراکر ٹرافی اپنے نام کرلی ڈاکٹر کلب خومر کی طرف سے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرنے پر راجو کو مین آف دی سیریز کا اعزاز دیا گیا جبکہ کاشف الیون کشروٹ کے کاشف احمد کو عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرنے پر مین آف دی میچ کا اعزاز دیا گیا فائنل میچ کے مہمان خصوصی ڈپٹی سپیکر جعفراللہ خان تھے جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس بورڈ حسین علی میر محفل اور مسلم لیگ ن کے سینئررہنما عتیق الرحمن صدر محفل تھے اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی سپیکر جعفراللہ خان نے جیتنے والی ٹیم کو مبلغ 8ہزار روپے دئے اور رنر ٹیم کو مبلغ 5ہزارروپے نقد دینے کا اعلان کیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button