معیشت

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہورہی ہیں، لیکن شگر میں کھاد کی قیمت بڑھ رہی ہے

سکردو(نمائندہ خصوصی)پیٹرولیم مصنوعات میں واضح کمی کے باوجود کھاد کی قیمتیں کم ہونے کی بجائے بڑھ گئیں ۔کھاد بحران سے فائدہ اٹھانے ہوئے دکانداروں نے فی بوری 20سے 30روپے اضافہ کردیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات میں واضح کمی کے بعد وزیر اعلیٰ نے ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کی ہدایت کر دی گئی ہے لیکن سکردو شہر میں کاشت کاری کا سیزن شروع ہوتے ہی کھاد کے بیوپاریوں نے قیمتیں بڑھا دی ہے گزشتہ ایک ہفتے سے کھاد فی بوری 2320 سے 2330 کے درمیان فروخت ہورہا تھا کہ اچانک فی بیگ 30روپے اضافہ کردیا گیا ہے جس کے باعث اس وقت 2350 روپے فی بیگ فروخت کر رہے ہیں سونے پہ سہاگہ کاشت کاری کا سیزن عروج پر پہنچتے ہی مارکیٹ میں کھاد کا بحران پیدا ہوگیا ہے جس کے پاس کھاد موجود ہے وہ من مانے نرخ لیئے جارہے ہیں ۔اس حوالے سے کاشت کاروں کا کہنا ہے کہ پرائس کنڑول اٹھارٹی وجود نہ ہونے کے باعث دکاندار من مانی کرتے ہیں اور ان سے پوچھنے والا کوئی نہیں ہے ان کاشت کاروں کا کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے عوام کو فائدہ پہنچنا چائیے تھا مگر یہاں الٹی گنگا ہی بہتی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ پڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہیں کی گئی تھی اس وقت یہی کھاد 2320 روپے میں فروخت کیا جارہا تھا تاہم تیل کی قیمتیں گرتے ہی کھاد کی قیمت 2350 ہو گئی ہے جو کہ سمجھ سے بالا تر ہے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button