عوامی مسائل

تصویری کہانی – ضلع ہنزہ کے تاریخی مقام التت میں بہار کے دلکش رنگ

ضلع ہنزہ کے معروف اور تاریخی مقام التت میں موسمِ بہار کے کچھ مناظر جنہیں اصغر خان صاحب نے کیمرے کی آنکھ میں قید کر کے آپ تک پہنچانے کا انتظام کیا ہے۔

IMG_8909
موسم بہار کی آمد کے ساتھ ہی درختوں نے پھولوں کی چادریں اوڑھ لی ہیں
IMG_8978
سردی ابھی ختم نہیں ہوئی، لیکن اسکی شدت میں بتدریج کمی ہوتی جارہی ہے
IMG_8965
تاریخی بلتت قلعہ اور پسِ منظر میں ضلع نگر کے خوبصورت مناظر
IMG_8956
التت کے اطراف میں تیزی سے ہونے والی رہائشی اور دیگر تعمیرات کی ایک جھلک اس تصویر میں دیکھی جاسکتی ہے
IMG_8928
مرکزی ہنزہ کے جفاکش لوگوں نے اپنے ہاتھوں سے یہ کھیت تیار کئے ہیں
IMG_8927
ایک بزرگ خاتون خوبصورت درختوں کے نیچے سڑک کنارے بیٹھی آرام کر رہی ہے
IMG_8919
التت گاوں کا ایک بڑا حصہ ایک ڈھلوان پر مشتمل ہے۔ مقامی لوگوں اور ان کے اجداد نے اس ڈھلوان کو کاشتکاری کے قابل بنانے کے لئے چھوٹے چھوٹے زینہ زینہ کھیتیں بنا رکھے ہیں،
IMG_8913
اس تصویر کو دیکھ کر علامہ اقبال کی ایک نظم سے ایک مصرعہ یاد آتا ہے، "ایسا سکوت جس پر تقدیر بھی فدا ہو”

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button