متفرق

ضلع ہنزہ میں پھنسے 65 کے لگ بھگ ملکی و غیر ملکی سیاحوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے گلگت منتقل کیا جائے گا، صوبائی وزیر صوبیہ مقدم

ہنزہ (اکرام نجمی )ضلع ہنزہ میں پھنسے 65 ملکی و غیر ملکی سیاحوں کو وزیر سیاحت ثوبیہ مقدم اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سےایک مقامی ہوٹل میں بریفنگ دی گئی سیاحوں کو بزریعہ ہیلی کاپٹر گلگت تک پہنچانے اور وہاں سے سی ون تھرٹی کے زریعے سے اسلام آباد پہنچانے کی یقین دھانی بھی کروایا گیا اس موقعے پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ملکی و غیر ملکی سیاحوں کا کہنا تھا کہ وہ ضلعی انتظامیہ کی اقدامات کو تسلی بخش سمجھتے ہےانھوں نے امید ظاہر کہ کہ ضلعی انتطامیہ اپنے وعدے کے مطابق ہیلی کاپٹر کا بندوبست کریگی۔ حالیہ طوفانی بارشوں کی وجہ سے ضلع ہنزہ میں کئی مکانات زرعی اراضی سڑکیں تباہ ہوچکے ہیں واٹر چینلز تباہ ہونے کی وجہسے علاقے میں پینے کے صاف پانی کا بحران پیدا ہوچکا ہپے اسکے علاوہ شاہراہ قراقرم کی بندش کی وجہ سے خوراک کا بھی شدید بحران شروع ہوچکا ہے زمینی راسطہ منقطع ہونے کی وجہ سے کئی مریضوں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔عطا آباد ٹنل کے قریب لینڈ سلائیڈنگ اور برقانی تودے گرنے کی وجہ سے بالائی ہنزہ کے عوام شدید مشکلات کا شکار ہے۔ ہنزہ میں کسی میڈیکل سرجن کی غیر موجودگی کی وجہ سے خواتین اور خاص کر حاملہ خواتین کیلئےنہایت مشکل حالت کا سامنا ہے۔

وزیر سیاحت و ثقافت ثوبیہ مقدم نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی کے خصوصی ہدایات پر میں ہنزہ میں موجود ہوںاور ضلع میں اور ضلع ہنزہ میں لوگوں کو درپیش مسائل کے بارے میں صوبائی حکومت سے مسلسل رابطے میں ہوں۔اس وقتنقصانات کا اندازہ لگا یا جارہا ہے اور اس حوالے سے ہنگا می اجلاس بھی ہوا ہے ہم کوشش میں ہیں کہ سڑکیں جلد بحال ہوں اور آج نگر کا ہنزہ سے رابطہ بحال کیا گیاہے ہیلی سروس کیلئے ایف سی این اے کے ساتھ بھی رابطے میں ہیں مریضوں کو بھی سیاحوں کے ساتھ ہیلی کے زریعے گلگت پہنچایا جائیگا۔

انھوں نے مزید کہا کہ غذائی قلت کے حوالے سے میں نے وزیر خوراک سے بات کی ہے اور ہنزہ نگر میں خوراک کی قلت کے حوالے سے فوری نوٹس لیا جائیگا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button