متفرق

دو سال قبل سیلاب سے متاثرہونے والے ژھوقگو شگر کے متاثرین اب بھی امداد کے منتظر ہیں

شگر(عابد شگری)دو سال گزر گئے ژھوقگو گلاب پور کے سیلاب متاثرین کو امداد نہ مل سکیں اور نہ ہی نقصانات کا ازالہ ہوسکا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ژھوقگو گلاب پور شگر سے تعلق رکھنے والے غلام رسول اور عارف حسین کا کہنا تھا کہ دو سال پہلے ژوقگو میں آنے والے تباہ کن سیلاب کی وجہ سے ان کی قیمتی زمین ،درختان اور گھروں کو شدید نقصان پہنچا تھا۔جبکہ کھڑی فصلیں بھی تباہ ہوگیا تھا۔ اس واقعے کے فوری حکومتی عہدیداروں کمشنر بلتستان،ڈپٹی کمشنر سکردو اور دیگر آفیسران نے موقع کا دورہ کرکے عوام کو فوری طور امداد دینے اور نقصانات کی بھرپور ازالے کی یقین دہانی کرائی تھی۔جبکہ اس وقت کے صوبائی وزیر پلاننگ راجہ اعظم خان اور ممبر اسمبلی عمران ندیم نے بھی لوگوں کو فوری امداد کی یقین دہانی کرائی تھی۔ جبکہ شگر انتظامیہ اور محکمہ مال کے حکام نے نقصانات کی فہرست بناکر لے گئے تھے۔ لیکن دو سال گزر گئے اور لوگوں کو ایک تھیلہ آٹا تک امداد نہ مل سکا اور نہ نقصانات کا ازالہ ہوسکا۔ان متاثرین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے نقصانات کے ازالہ کیا جائے۔ورنہ عوام احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button