گلگت (پ ر) گلگت بلتستان پولیس میں پہلی مرتبہ سنیفر ڈاگ(SNIFFER DOG)کے یونٹ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے گلگت بلتستان پولیس کے ترجمان مبارک جان کے مطابق حال ہی میں پہلے مرحلہ میں بم ڈسپوزل سکواڈ کا قیام عمل میں لایا گیا تھا جو جدید آلات سے آراست ہے دوسرے مرحلے میں پہلی بار گلگت بلتستان پولیس میں سنفیر ڈاگ کے یونٹ کو بھی قائم کیا گیا ہے یہ دونوں یونٹ اے آئی جی سپیشل برا نچ کے ماتحت کردیئے گئے ہیں سنیفرڈاگ دھماکہ خیزمواد اور ایمونیشن کی کھوج لگانے کی صلاحیت رکھتے ہیں دور جدید میں اسلحہ و گولہ باردو اور دھماکہ خیز وغیرہ کی سراغ رسانی کیلئے سنیفر ڈاگ سے مدد لی جاتی ہے اس سے پہلے گلگت بلتستان پولیس وی آئی پیز موومنٹ، محرم، عید اجتماعات اور دیگر مواقع پر راولپنڈی اور اسلام آباد سے سنیفر ڈاگ منگواتی تھی یہ یونٹ دو سنیفر ڈاگ پر مشتمل ہے گزشتہ روز آئی جی پی گلگت بلتستان ظفر اقبال اعوان نے سنیفر ڈاگ یونٹ کا معائنہ کیا اس موقع پر انہوں نے اے آئی جی سپیشل برانچ مرزا حسن کو اس یونٹ کی بہتر دیکھ بھال کی ہدایت دیں۔
پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔