تعلیم

جامعہ نصر الاسلام گلگت نے رمضان المبارک 2016ء بمطابق ۱۴۳۷ھ کا نیاکلینڈر جاری کردیا

گلگت(پ ر) جامعہ نصرۃ الاسلام گلگت سے جاری ایک پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ جامعہ کے شعبہ تحقیق و دارلافتاء نے جید علماء کرام کی مشاورت، علمی تحقیق اور طویل بحث و مباحثہ کے بعد رمضان المبارک کا کلینڈر تیار کرواکر مختلف اسٹال میں رکھوا دیا۔ اس کلینڈر میں رمضان کے سحری و افطار کے مسائل اور دعائیں اور علماء کرام کے تحقیقی مسائل بھی دیے گیے ہیں۔ گزشتہ سالوں کا تجربہ یہ رہا کہ افطار اور سحرکی آذانیں صرف شہر گلگت میں مختلف اوقات میں دی جاتیں جس سے عوام الناس کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا۔ اس مشکل کو مدنظر رکھتے ہوئے رمضان المبارک کا یہ کلینڈر تیار کرواکر مختلف مقامات میں رکھوا دیا ہے۔ جامعہ نصرۃ الاسلام کی دفتر اہتمام، آفس میگزین نصرۃ الاسلام، تبلیغی مرکز اور ا لحرم بکڈ پو نزد جامع مسجد گلگت سے یہ کلینڈر وصول کیا جاسکتاہے۔ آئمہ مساجد اورعوام الناس سے گزارش ہے کہ وہ اس نقشے کے مطابق افطار و سحر کا اہتمام کریں۔ سرکاری دفاتر اور پاکستان آرمی کے آئمہ کرام کلینڈر کی وصولی کے لیے آفس جامعہ نصرۃ الاسلام کی آفس سے رجوع کریں۔یہ کلینڈر علم فلکیات کے ماہر مفتی صاحب نے جدید ٹیکنالوجی کو استعمال میں لاتے ہوئے تیار کیا ہے جو سائنسٹفک اصولوں کے عین مطابق ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button