عوامی مسائل

کھرمنگ میں گندم بحران پر قابو پانے کے لئے اقدامات اُٹھائے جائیں، وفد کا ڈائریکٹر سول سپلائی سے مطالبہ

کھرمنگ (نمائندہ خصوصی )کھرمنگ مہدی آباد کے عمائدین کے ایک وفد کی ڈائریکٹر سول سپلائی محمد اقبال سے ملاقات، علاقے میں مو جود گندم کے بحران پر قابو پانے اور رمضان المبارک سے قبل عوام کو مالی سال 2015-16 کی بقایا کوٹہ گندم کی جلد فراہمی کا مطالبہ ۔ وفد میں وزیر سلیم ، ماسٹر نثار حسین ، ماسٹر حسن ، محمد عسکری ایڈوکیٹ اور محمد حسن نیسلے شامل تھا

اس حوالے سے وفد میں شامل وزیر نثار حسین نے میڈیا کو بتایا کہ ڈائر یکٹر سول سپلائی نے یقین دھانی کیا ہے کہ 15 جون تک مہدی آباد کے تمام بقایا کوٹہ گندم پہنچانے کی بھر پور کوشیش کی جائے گی تاہم 15 جون تک یقایا کوٹہ نہ ملنے کی صورت میں عوام احتجاج کا بھرپور حق رکھتا ہے ۔ ڈائر یکٹر سول سپلائی نے وفد کو مذید بتا یا ہے کہ7 جون کو مالی سال 2016-17 کا ٹنڈر بھی متوقع ہے تاہم 2015-16 کی گندم کی فراہمی 30 جون تک جاری ہے گا جس میں یقایا گندم لپس ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا وزیر نثار حسین نے مذید بتا یا کہ ہم نے کھرمنگ کے بلک ڈپو کو سرمیک میں بنے کی بھر پور مذمت کی ہے کیونکہ ایک تو سرمیک ضلع کھرمنگ کی حدود میں نہیں دوسرا مہدی آباد میں پرانے زمانے کی تین چار گودام موجود ہے جس کی عمارتوں کو نیا تعمیر کرکے سول سپلائی کے حکامبلک ڈپو کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں ڈائر یکٹر سول سپلائی نے مذید کہا ہے کہ بہت جلد ضلع کھرمنگ میں ڈپیٹی ڈائریکٹر سول سپلائی کے آفس کے قیام عمل میں لایا جارہا ہے جس میں ڈپیٹی ڈائریکٹر سول سپلائی تعینات ہو گا جس کی فیصلے پر عملدرآمد کرتے ہوئے بلک ڈپو کی قیام عمل میں لا یا جائے گا اور کھرمنگ کے عوام کی امنگوں کا خیال رکھا جائے گا ڈائریکٹر سول سپلائی نے 4 رمضان المبارک تک 10ٹرک گندم مہدی آباد گو دام میں پہنچانے کا وعدہ کیا ہے جسے مہدی آباد کے عوام جلد عملی اقدامات کی شکل میں دیکھنا چاہتاہے

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button