گلگت بلتستان

گلگت بلتستان کے لوگوں نے آزادی مانگ کر نہیں بلکہ چھین کر لی، کمانڈر ٹین کور لیفیننٹ جنرل ملک ظفر اقبال کا غازیان کونشن سے خطاب

سکردو(محمد علی انجم ) پاک آرمی کے غازیوں شہداء اور جوانوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے پاک آرمی کے زیر اہتمام پہلا غازیان کنونشن ، کمانڈر 10کور لفٹینٹ جنرل ملک ظفر اقبال عظیم شان کنونشن کے مہان خصوصی تھے ، تقریب میں پاک آرمی کے غازیوں کے علاوہ کوہ پیماوں اور ریٹاریڑ فوجی آفیسران او ر جوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کمانڈر 10کور لفنٹنٹ جنرل ملک ظفر اقبال (ہلال امتیاز ملڑی ) نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام ملکی دفاع کے لیے ہمیشہ سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر کھڑے ہیں گلگت بلتستان وہ خطہ ہے جہاں کے لوگوں نے آزادی مانگ کر نہیں چھین کر لی ہے اس خطے کے عوام نے ہمیشہ ملکی دفاع میں اپنا کردار ادا کیا ہے انہوں نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ آج میں ان غازیوں سے بات کر رہا ہوں جنہوں نے اپنا کل ہمارے آج کے لیے قربان کر دیا آج ہم عہد کرتے ہیں کہ ہم اپنا آج اپنے آنے والی نسلوں کے لیے قربان کر دینگے ، یہ بات قابل مسرت و اطمینان ہے ، گلگت بلتستان کے عوام گزشتہ سات داہیوں سے وطن عزیز کی حفاظت کے لیے قربانیاں دیتے آ رہے ہیں پاک فوج کے ریٹارٹڈ جوان اور آفیسران ہمارے اثاثہ ہیں ،پاکستان غازیوں اور شہیداء کے د م سے ہے شہیداء نے اپنی زندگیاں دطن عزیز کے لیے وقف کر دیں ،۳ سالوں سے جاری آپریشن ضرب عضب کے مثبت ثمرات سامنے آرہے ہیں اس جنگ میں ۵ ہزار جوانوں کے علاوہ 15سے 20ہزار سویلین شہید ہوئے ان کی قربانیاں ہر گز رائیگاں نہیں جا ئیں گی پاک فوج ملک عزیز سے دہشت گردی کی لعنت کا خاتمہ کر کے دم لے گی یہ مشکل سفر تھا لیکن اب ہم بہتر نتائج لینے میں کامیاب ہوئے ہیں 1974 سے ابتک فوجی جوانوں کے علاوہ گلگت بلتستان کے عوام نے بھی اس وطن کے لیے بے شمار قربانیاں دی ہیں ،ریٹارٹرفوجی جوان ہمارا اثاثہ ہیں ملک میں موجود تمام غازیوں سے بہتر روابط بڑھانے کے لیے اقدامات کرینگے ،پاک فوج کے غازیوں کی بدولت،غازیان ہمارے رگوں میں خون کی طرح ڈوتے ہیں ، غازیوں کے دم سے ہم ہیں یہ احساس کے رشتے ہیں اور احساس کے رشتے کبھی ختم نہیں ہو ا کرتے گلگت بلتستان کے لوگوں کے خون میں حب وطنی رچی بسی ہوئی ہے غازیوں کے ثاثرات پر مبنی کتاب شائع کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے تاکہ آئندہ آنے والی نسلیں ان کے تجربات سے استفادہ حاصل کر سکیں ، غازیوں کے لیے ہمارے دروازے کھلے ہیں غازیوں کے ہر طرح کے مسائل حل کرنے کے لیے اقدامات کرینگے ، گلگت بلتستان کے کوہ پیماوں نے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے ان کی حوصلہ افزائی ہونی چاہیے گلگت بلتستان میں دینا کی پانچ بڑی چوٹیاں موجود ہیں گلگت بلتستان کے عظیم کوہ پیماء پاکستان کی پہچان ہیں

انہوں نے اس موقعے پر کوہ پیماوں کو قومی پرچم پیش کیا اور کہا کہ مجھے امید ہے کہ گلگت بلتستان کے کوہ پیماء پوری دنیا میں اس سبز ہلالی پرچم کو سر بلند کرنے کے لیے اقدامات کرینگے ،

اس موقعے پر اپنے خطاب میں کمانڈر 62برگیڈ برگیڈئیر احسان محمود خان نے کہا کہ گلگت بلتستان میں یہ پہلا غازی کنونشن کمانڈر 10کور کی ہدایات پر کرایا گیا ہے پاک فوج کا گلگت بلتستا ن میں تمام کمیونٹی سے ناختم ہونے والا رشتہ ہے جیسے ٹیم بلتستان کا نام دیا گیا ہے اس کنونشن میں پورے گلگت بلتستان سے غازیوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ہے اس کنونشن میں جنگ آزادی کے ہیروز کے علاوہ 71 اور کارگل کے غازی بھی موجود ہیں ، گلگت بلتستان اور پاکستان کا سر اورڈھٹر کا رشتہ ہے ، اس کنونشن میں کوہ پیماوں کی ایک بڑی تعداد بھی شریک ہے ،

اس موقعے پر کمانڈر 10کور نے کامیاب کنونشن کے انعقاد پر کماندر ایف سی این اے ، کمانڈر 62 اور تمام منتطمین کو کامیاب کنونشن کے انعقاد پر مبارک باد پیش کی اس موقعے پر جنگ آزادی کے ہیرو صوبیدار غلام محمد نے بھی خصوصی خطاب کیا اور ساتھ ہی کوہ پیماء محمد علی سدپارہ، اشرف امان اور بریگیڈیر ذاکر شمیم نے بھی خطاب کیا جبکہ آرمی پبلک سکول سکردو کے طلباء و طالبا ت نے خوبصورت ٹیبلو اور ملی نغمے پیش کیے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

ایک کمنٹ

  1. Mr. Anjum,
    Name of first k-2 Climber is Ashraf Aman not Awan,why this convention in Skardu, none of the Gilgit scout was from Baltistan.

Back to top button