گلگت بلتستان

ریسکیو ١١٢٢ کے زیر اہتمام صحافیوں کے لیے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ

unnamed

گلگت( مون شیرین) ریکیسو 1122 کی طرف سے گلگت کے صحافیوں کے لئے ایک روزہ ابتدائی طبی امداد کی تربیت دی گئی۔ جس میں ریکیسو کے اہلکاروں نے صحافیوں کو قدرتی آفات ، روڈ حادثات، آگ اور دیگرحادثات میں طبعی امداد کے حوالے سے مفید معلومات فراہم کی.  ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے ریسکیو ١١٢٢ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر شیر عزیز ںے کہا کہ اس وقت گلگت اور سکردو میں 220 سے زاہد اہلکار ریکسیوخدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ جو کہ مکمل ساز وسامان سے لیس ہیں اُنہوں نے کہا کہ پنجاب میں کامیابی کے بعد گلگت بلتستان میں ریکیسو کا قیام اگست 2011 کو عمل میں لایا گیا۔ اور جون 2012 سے باقاعدہ سروس کا آغاز ہوا ۔ ریکیسو اہلکاروں کو لاہور میں 6 ماہ کی تربیت دی گئی ۔ حال ہی میں 20 خواتین گلگت اور سکردو میں بھرتی کئے گئے جن کو پنجاب میں تربیت دی جائے گئی۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ 2012 سے اب تک ریکسیو نے گلگت میں 1745 اور سکردو میں 1599 مختلف کیسزکا سامنا کیا اور ان کیسز کو بخوبی حل کئے۔

unnamed (1)

ورکشاب سے خطاب کرتے ہوئے صدر گلگت پریس کلب منظر شگری نے کہا کہ اس طرح کے تربیتی ورکشاپ سے صحافیوں کو سکھینے کا بہترین مواقعے ملیں گے۔ چونکہ اکژ حادثے کے مقام پر صحافی اپنے صحافی ڈیوٹی سرانجام دینے کے لئے پہلے پہنچ جاتے ہیں۔ اس لئے ان کو ابتدائی طبی امداد کے حوالے سے اچھا اقدام ہے۔ اس موقع پر صحافیوں کو عملی طور پر ابتدائی طبی امداد کے طریقے بھی بتائے گئے.

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button