متفرق

گورنر میر غضنفر علیخان نے گلمت گوجال جا کر ٹریفک حادثے میں جان بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے تعزیت کی

گلگت( پ ر)گزشتہ دنوں کے کے ایچ کے مقام پر حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کے لئے گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان گلمت گوجال پہنچ گئے گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے چاروں جاں بحق افراد کے گھر میں جاکر لواحقین سے تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی اور زاتی طور پر 30,30ہزار روپے نقدامداد بھی دیدیا اس موقع پر میرغضنفر علی خان نے لواحقین سے تعزیت کی اور اس حادثے پر دلی افسوس اور دکھ کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحومین گلگت بلتستان کے مستقبل کا اثاثہ تھے ان کے اس حادثے سے جی بی کی فضا سوگوار ہوئی ہے اللہ تعالیٰ ان کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائیں اور کروٹ کروٹ جنت نصیب کریں اور لواحقین کو صبر و جمیل اور استقامت نصیب کریں مصیبت اور دکھ کی اس گھڑی میں ہم متاثرہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں اس موقع پر انہوں نے بلندی درجات کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button