متفرق

سیاحوں کے لئے خوشخبری، بابوسر ٹاپ ٹریفک کے لئے مکمل طور پرکھول دیا گیاہے

چلاس(مجیب الرحمان)بابوسر جلکھڈناران شاہراہ ہر قسم کی ٹریفک کے لئے کھول دی گئی۔ٹریفک رواں دواں سیاحوں اور ٹرانسپورٹرز نے سکھ کا سانس لے لیا۔چلاس جلکھڈ شاہراہ گزشتہ سال اکتوبر میں برفباری کے باعث بند ہوئی تھی۔جس کے بعد ایف ڈبلیو او نے گزشتہ ماہ سے اسے کھولنے کے لئے کام کا آغاز کیا اور شبانہ روز محنت کے بعد بالآخر ہر قسم کی ٹریفک کے لئے مکمل طور پر کھول دی گئی ہے۔امسال موسمیاتی تبدیلی کے سبب بابوسر میں ریکارڈ برفباری ہوئی تھی۔جس کی وجہ سے برفانی تودے بھی شاہراہ پر زیادہ گرے تھے۔بابوسر ناران شاہراہ سے گلگت بلتستان کے چلاس سے مانسہرہ تک کا سفر چودہ گھنٹوں کے بجائے چھے گھنٹوں میں طے ہوتا ہے۔اور اس شاہراہ پر سفر محفوظ اور آرام دہ بھی ہے اور قدرتی مناظر اور ٹھنڈے موسم کا مزہ بھی حاصل ہوتاہے۔اسلئے سیاح شاہراہ قراقرم کی نسبت اس شاہراہ پر سفر کو ترجیح دیتے ہیں۔سڑک کھلنے پر عوامی حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔دوسری جانب سڑک کھتے ہی بڑی چھوٹی سینکڑوں گاڑیاں اسی سڑک کے ذریعے مانسہرہ اور چلاس پہنچ گئی ہیں۔سیاحوں اور مسافروں ٹرانسپورٹرز نے سڑک کھولنے پر ایف ڈبلیو او کا شکریہ ادا کیا ہے۔دوسری جانب ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سڑک کی سیکیورٹی کے لئے بھاری پولیس نفری آج بابوسر ٹاپ سے چلاس تک تعینات کی جائے گی جن میں کے کے ٹی ایف اور سی پیک پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں کی موبائل گشت بھی شامل ہوگی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button