متفرق

شگر کو ضلع کا درجہ ملنے کے باوجود اداروں کے سربراہوں کو اختیار نہیں مل سکا: صدرپاکستان پیپلزپارٹی شگر

شگر(عابد شگری) پاکستان پیپلزپارٹی شگر کے صدر راجہ حیدر علیخان نے کہا ہے کھرمنگ کیلئے پوسٹ کریشن اور شگر کیلئے ایگزیکٹیو انجینئر کی پوسٹ نہ دینے اور محکمہ تعمیرات عامہ اور برقیات کے ایگزیکٹیو انجینئرزشگر کو ڈی ڈی او پاور نہ دینے سے صوبائی حکومت کا ضلع شگر کیساتھ دشمنی اور بدنیتی کھل سامنے آگیا ہے۔ حکومت کی جانب سے محکمہ تعمیرات عامہ شگر کے ایگزیکٹیو انجینئر کو ڈی ڈی او پاور تفویض نہ ہونے کے باعث کروڑوں کے بلز پاس نہیں ہوسکے جس کے باعث تما م کنٹریکٹر دلوالیہ ہونے کے قریب ہیں اور ترقیاتی کاموں میں رکاوٹ بن رہی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ شگر کو ضلع کا درجہ ملنے کے باوجود اداروں کے سربراہوں کو اختیار نہیں مل سکا جس کے باعث محکمہ تعمیرات عامہ کی جانب سے بنائے گئے کروڑوں کے بل پھنس کر رہ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ذرائع کے مطابق محکمہ تعمیرات عامہ شگر میں کروڑوں روپے کے بل بنا کر تیار حالت میں رکھے ہوئے ہیں مگر ایکسین کے پاس ڈی ڈی او پاور نہ ہونے کی وجہ سے بلز پر دستخط نہیں ہو سکے ہیں ۔ ضلع الگ ہونے کی وجہ سے تعمیرات عامہ ضلع سکردو کے ایکسیئن شگر کے بلز پر دستخط کرنے پر تیار نہیں ہے اور شگر کے ایکسیئن کے پاس اختیارات نہیں جس کے باعث کرڑورں کے بلز کے چیک دستخط کے منتظر پڑے ہوئے ہیں۔ انہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ایکسین بی اینڈ آر اور برقیات شگر کو فوری طور ڈی ڈی او پاور دی جائے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button