چترال

آئی جی ایف سی کی طرف سے ارسون سیلاب سے متاثر ہونے والے نغرگاؤں کے 45گھرانوں میں ریلیف کا سامان تقسیم

چترال (بشیر حسین آزاد) انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور کی طرف سے ارسون سیلاب سے متاثر ہونے والے نغرگاؤں کے 45گھرانوں میں ریلیف کے اشیاء تقسیم کئے گئے ۔ چترال سکاوٹس کے 144ونگ کے کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل آفتاب علی خان امدادی اشیاء متاثریں کے حوالے کیا جن میں اشیاء خوردونوش اور روزمرہ ضرورت کی دوسرے اشیاء شامل تھے۔ اس موقع پر انہوں نے کہاکہ انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور نے خصوصی ہدایت کی ہے کہ سیلاب متاثریں کو ہر ممکن امداد اور سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائی جائے تاکہ ان کے مصائب ومشکلات میں کمی لائی جاسکے اور اس پر عمل کرتے ہوئے چترال سکاوٹس کے افسرا ور جوانوں اپنے متاثرہ بھائیوں کے دکھ میں ہر دم شریک ہیں۔ اس سے قبل ارسون کے مقام پر بھی متاثریں میں خشک راشن تقسیم کی جاچکی ہے جس کے ساتھ انسپکٹرجنرل فرنٹیئر کور کی جانب سے تقسیم کی جانے والی اشیاء خوردونوش میں 2500کلوگرام آٹا، 1000لٹر کوکنگ آئل، 500کلوگرام دال ، 500کلوگرام چاؤل اور ایک سو کارٹن منرل واٹر اور جوساور 100kgچائے اور 500کلوگرام چینی شامل ہیں۔ علاقے منتخب عوامی نمائندے بھی اس موقع پر موجود تھے جنہوں نے آئی۔ جی ایف۔ سی کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ چترال سکاوٹس نے ہروقت قدرتی آفات کے موقع پر چترالی عوام کو کبھی بے یار ومددگار نہیں چھوڑا۔ 

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button