متفرق

شگر تا برالدو روڑ پرپڑا زمینی تودے کا ملبہ نہ ہٹایا جاسکا، سیاحوں کو مشکلات درپیش

شگر(نامہ نگار)شگر تا برالدو روڈ پر کیوا کے مقام پر آنے والے سلائیڈنگ کا ملبہ ابھی تک نہ ہٹا سکا۔روڈ گذشتہ کئی دنوں سے بند مسافروں اور غیر ملکی سیاحوں کو آمدورفت کیلئے شدید مشکلات کا سامنا۔تفصیلات کیمطابق کے ٹو کی جانب جانے والی واحد روڈ جو کہ کیوا کے مقام پر گذشتہ ہفتے لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بند ہوگیا تھا ابھی تک کلیئر نہ ہوسکا جس کی وجہ سے مسافروں اور غیر ملکی ٹورسٹ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔جبکہ برالدو میں غذائی قلت کا بھی خدشہ ہوگیا ہے۔ایس ڈی او بی اینڈ آر محمد اشرف کے مطابق ایس ڈی او اور متعلقہ سب انجینئر نے موقع پر اسی دن ملاحظہ کیا تھا۔تاہم بار بار لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے فوری طور بحالی کا کام شروع نہ ہوسکا۔ کیونکہ اس میں جان کا خطرہ زیادہ تھا۔تاہم گذشتہ دن سے سلائیڈنگ کی سلسلہ کافی حد تک کم ہوگیا ہے اور شگر داسو اور برالدو کے چالیس سے زائد روڈ قلیوں پر مشتمل اہلکاروں کو سلائیڈنگ سے متاثرہ حصوں کی بحالی کیلئے متاثرہ جگے پر بھیجا ہے ۔اگر سلائیڈنگ کا سلسلہ ختم ہوا تو ایک یا دو دن کے اندر روڈ مکمل بحال کردیا جائے گا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button