کھیل

بونی میں تین روزہ پولوٹورنامنٹ اختتام پذیر

چترال (نذیرحسین شاہ نذیر)جشن آزادی کے موقع پر ویلج کونسل بونی ون کے زیراہتمام ہونے والی تین روزہ پولوٹورنامنٹ اختتام پذیرہوئی جس میں دس ٹیموں نے حصہ لیا ۔جیتنے والی ٹیموں میں ٹرافی اورانعامات تقسیم کئے گئے ۔اس رنگارنگ پروگرام کے مہمان خصوصی رکن صوبائی اسمبلی سید سردارحسین شاہ نے پولوکھلاڑیوں اورشائقین پولو سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ چترال کے شاہانہ مزاج لوگ اس مشکل دورمیں گھوڑے پال کر اپنی ثقافت سے دلی وابستگی کاثبوت دیتے ہیں۔انہوں نے عوام اورکھلاڑیوں کی جذبات کومدنظررکھتے ہوئے ایک کروڑ پچاس لاکھ روپے کی لاگت سے ایک شاندار اسٹیڈیم کی تعمیر کااعلان کیا جو کہ جدید سہولیات سے آراستہ ہوگا اور کھیلوں کے شائقین و کھلاڑی اس سے استفادہ کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ کوشٹ اورسنوغرکے جنالی کی مرامت کی جارہی ہے تیاری کی آخری مرحلے میں ہیں ۔ایم پی ا ے سردارحسین شاہ نے کہاکہ عنقریب سب ڈویژن مستوج میں چیف منسٹرپولوٹورنامنٹ شروع کیاجائے گاجس کا افتتاح وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویزخٹک خود کریگا۔ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والے تمام ٹیموں کیلئے دس دس ہزارروپے کااعلان کیا۔اس موقع پر وی سی ناظم محمدپرویزلال،نائب ناظم احسان الرحمن،کونسلرغلام قادر،عبدا لصمد،یوتھ کونسلرصاحب گارداود،خواتین کونسلرخونزہ اوررابعہ بی بی بھی موجودتھے ان کی نمائند گی کرتے ہوئے چیئرمین ویلج کونسل بونی ون محمدپرویز لال نے کہاکہ بونی کے عوام کے جذبات کی قدرکرتے ہوئے جشن آزادی کے موقع پر پولوٹورنامنٹ رکھی جس کوکامیاب بناکریہاں کے عوام نے اپنے حب ا لوطنی کاثبوت دیا۔ اس موقع پر تحصیل ممبر یوسی چرون سردارحکیم،میجرپاک آرمی سلطان ولی اورایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سب ڈویژن مستوج نورالامین بھی کھلاڑیوں میں انعانات اورٹرافی تقسیم کئے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button