متفرق

سی پیک سے گلگت بلتستان کو کیا ملے گا، کسی نے یقیین دہانی نہیں کروائی ، فتح اللہ خان رہنما پی ٹی آئی

گلگت(خبرنگارخصوصی)پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے ڈپٹی آرگنائزر فتح اللہ خان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کو سی پیک میں کتنا اور کیا کچھ ملے گا کسی نے بھی یقین دہانی نہیں کروائی۔اقتصادی راہداری کمیٹی میں گلگت بلتستان کی نمائندگی نہ ہونا گلگت بلتستان کے عوام کے لئے تشویش کا باعث ہے،ہمیں بتایا جائے اس اہم منصوبے میں گلگت بلتستان کو کیا دیا جارہاہے؟اور اکنامک زون کہا بنایا جارہاہے ۔جمعہ کے روزمیڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب سی پیک میں گلگت بلتستان کی نمائندگی لینے کی بات کی جاتی ہے توکہا جاتاہے کہ گلگت بلتستان آئین پاکستان کا حصہ نہیں ہے عوام کی مایوسی اور بے چینی دور کرنے کا وقت آیا ہے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی نمائندگی کرنے میں اور گلگت بلتستان کے لئے سی پیک میں حصہ دلانے میں ناکام ہوچکے ہیں اور وفاقی حکومت GBکو مکمل نظر انداز کرکے صرف اپنے علاقوں میں سی پیک کے پروجیکٹ لگانا چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کو جنرل راحیل شریف سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں جو GBکے مظلوم اور محکوم عوام کو آئینی حقوق اور سی پیک میں حصہ دلواسکتے ہیں۔انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں ہائیڈل پاور جنریشن کرنے کے لئے بہت پوٹینشل ہے اس لئے اس شعبے میں انویسمنٹ اور گلگت بلتستان کے طلبہ کو چائنہ میں اعلیٰ تعلیم کے لئے سالانہ کوٹہ مقررہونا چاہئے جس سے علاقے میں ترقی کی راہیں کھلیں گی اور اکنامک کوریڈور بنے کے بعد یہ طلبہ گلگت بلتستان کے لئے میسر ثابت ہونگے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button