نوجوان

اسلامی جمعیت طلبہ قراقرم یونیورسٹی کے زیر اہتمام آل سٹوڈنس پارٹیز کانفرنس کا انعقاد

گلگت(پ،ر)9 ستمبر بروز جمعہ الامی جمعیت طلبہ جامعہ قراقرم کے زیر اہتمام یونیورسٹی میں تمام طلبہ تنظیموں کا مشترکہ اجلاس ناظم اسلامی جمعیت طلبہ گلگت اظہار احمد کی صدارت میں ہوا جس میں مختلف طلبہ تنظیموں کے زمہ داران نے شرکت کی جن میں اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ قراقرم کے ناظم وقاص احمد ،آئی ایس اوکے صدر منتظر حسین ایچ ایس ایف کے طالب حسین ایم ایس ایم کے غلام عباس بگروٹ سٹوڈنس فیدڈریشن کے شہزاد علی ایس ایس او سے وقاص ایم ایس ایف سے محمد ادریس اشکومن سٹوڈنس ویلفر آرگنازیشن کے عمران علی اور دیگر علاقائی طلبہ تنظیموں کے زمہ داران نے شرکت کی ۔

اجلاس میں تمام طلبہ تنظیموں نے طلبہ کو درپیش مسائل اور مشکلات کی نشاندہی کی اور اس کے حل کیلئے مختلف آراء دی تمام طلبہ تنظیموں نے مشترکہ طور پر درپیش مسائل کے حل کیلئے درجہ دیل مطالبات پیش کئے۔

ایچ ای سی کے کورس آوٹ لائن کے مطابق سلیبس کو مکمل کیاجائے اور کولٹی اسائمنٹ سیل کو فعال کیا جائے ۔

ریسرچ اور ایسائمنٹ کیلئے تمام جدید سہولیات انٹرنیٹ، لبارٹری اور لائبریری میں شعبہ جات کے ضروری کتب کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اس کے علاوہ طلبہ کو غیر ملکی سکالرشب کے حصول اور پروفیشنل گائیڈینس کیلئے سٹوڈنس گائیڈینس سیل کاقیام عمل میں لایاجائے۔

فیلڈ ریسرچ اور طلبہ کے آمدورفت کیلئے ٹرانسپوٹ کا نظام جلد بہتر کیا جائے۔

اساتذہ کی کمی کو پورا کیا جائے ۔جن ڈپارٹمنٹ میں اساتذہ کی کمی ہے وہاں جلد میرٹ کے مطابق کی جائے تاکہ طلبہ کی کلاسز متاثر نہ ہو۔

انٹرنل ایزامنیشن کے نظام کو کمپیوٹرئز کیا جائے تاکہ طلبہ کو بروقت ان کی اسناد مل سکے اور اعلیٰ تعلیم کیلئے مختلف جامعات میں داخلہ لینے میں مشکلات نہ ہوں

سٹاف کا غیر اخلاقی رویہ اور غیر قانونی طریقے سے نمبروں کے اضافے کے شکایات کو جلد دور کیا جائے اور ملوث افراد کے خلاف کاروائی کی جائے۔ کفٹریا اور دیگر کینٹین کھانے کے مینو معیار اور مناسب قیمت کے تعین کیلئے food inspictor کمیٹی کو فعال کیا جائے ۔

طلبہ کیلئے مسجد کیلئے جگہ کا تعین کیا جائے اور عبادت اور وضو کیلئے اوپن واش روم کی تعمیر شروع کی جائے۔طالبات کی نماز کیلئے علائدہ جگہ متعین کی جائے۔ وزیر اعظم ،وزیر اعلی کے احکامات کے مطابق جلد ہزار لیپ ٹاپ کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

طلبہ اور اساتزہ جو غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث ہوتے ہیں ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے اور اساتذہ کی گروہ بندی پہ بھی پابندی  لگائی جائے

یونیورسٹی کے پرامن ماحول کو برقرار رکھنے اوربیرونی مداخلت کو ختم کرنے کیلئے اقدامات کئے جائے اس معاملے میں تمام طلبہ تنظیمیں انتظامیہ کیساتھ تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہیں ۔

گرلز ہاسٹل میں داخلے کے نظام کو صاف اور شفاف بنایا جائے اور ہاسٹل میں کمروں کی کمی کو پورا کرنے کیلئے نئے کمرے تعمیر کئے جائے

تمام طلبہ تنظیمیں طلبہ و طالبات کی نمائندگی کرتے ہوئے وائس چانسلر اور انتظامیہ سے مطالبہ کرتی ہیں کہ طلبہ کو درپیش ان مسائل اور مشکلات کے حل کیلئے جلد از جلد اقدامات کریں تاکہ طلبہ اپنی تعلیم کے حصول کو احسن طریقے سے جاری رکھ سکے اور زہنی پریشانی کی کیفیت سے نکل سکے ۔ان مطالبات کے جلد حل نہ ہونے کی صورت میں طلبہ پرامن احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button