متفرق

مکان قانونی طور پر الاٹ شدہ ہے، اسسٹنٹ کمشنر نے عدالتی حکم امتناعی کو پس پشت ڈال کر کاروائی کی، اے جی پی آر کی وضاحت

گلگت (پ ر) اے جی آفس گلگت کی جانب سے جاری کردہ وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ اے جی آفس کے سینئر آڈیٹر احمد خان کے نام سرکاری مکان ڈی سی آفس گلگت کے لیٹر نمبرMisc-54/22/8-19بتاریخ18-05-2002کے تحت قانونی طور پر الاٹ ہے اور اس سے باقاعدہ ہاوس رینٹ کی کٹوتی قواعد و ضوابط کے تحت ماہانہ بنیادوں پر کی جارہی ہے۔ مزید برآں وزیر اعظم پاکستان سے منظور شدہAccommodation Rules 2002کے پیرا4کے تحت کسی سرکاری ملازم، جو سرکاری مکان رکھتا ہو، کی ایک ضلع سے دوسرے ضلع تبادلے کی صورت میں وہ اپنے سابقہ ضلع میں الاٹ شدہ سرکاری مکان اپنی تحویل میں رکھنے کا مجاز ہے، اے سی گلگت خرم پرویز کے حوالہ سے میڈیا میں چھپنے والی خبروں کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

درحقیقت اے سی خرم پرویز نے15ستمبر کو عدالت کی جانب سے جاری کردہ حکم امتناعی کو پس پشت ڈال کر مذکورہ ملازم کیخلاف کارروائی عمل میں لائی متاثرہ سرکاری ملازم کو حق حاصل ہے کہ وہ توہین عدالت اور ہتک عزت کیلئے عدالت سے چارہ جوئی کرے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button