سیاست

پاکستان پیپلزپارٹی کا جیالا تھا مگر ناانصافیوں کی وجہ سے تحریک انصاف میں شامل ہورہاہوں، نیکنام کریم

ہنزہ (عامر خان ) پاکستان تحریک انصاف کو ہنز ہ میں ایک کامیاب وکٹ مل گئی ، نیک نام کریم آزاد امیدوار برائے قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان آمجد ایوب اور سینکڑوں ساتھیوں کے ہمراہ پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو گئے۔ اس موقع پر ہنزہ میں پاکستان تحریک انصاف کی زیر نگرانی شاندار جلسے کا اہتمام کیا گیا، جس میں گلگت بلتستان کے صوبائی صدر فتح اللہ کے علاوہ ممبر قانون اسمبلی راج جہانزیب ، سینئر رہنما جسٹس (ر) سید جعفر شاہ ، پی ٹی آئی ہنز ہ کے صدر عزیز احمد سمیت پارٹی کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے صوبائی قیادت نے ایک قبل اور ایماندار سیاسی ورکر کو پارٹی میں شمولیت پر مبارکباد دی۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی صدر فتح اللہ خان نے کہا کہ موجودہ وزیر اعلی گلگت بلتستان اور گورنر وقت کے فرعون بن چکے ہیں جن کی وجہ سے گلگت بلتستان میں ترقیاتی کاموں کے لئے ایک یا دو ٹھیکیداروں کو جو وزیر اعلیٰ کے رشتہ دار بھی ہیں ٹھیکے دئیے جارہے ہیں۔ یہ ٹھیکیدار پورے گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع میں بڑے منصوبوں پر قبضہ کرکے بیٹھے ہوے ہیں اور نہ صرف ٹھیکیدار برادری بلکہ عوام گلگت بلتستان اس وقت ان کی غلط پالیسوں سے کرپشن کی وجہ سے عوام سخت پریشان ہیں ۔

انہوں نے مزید الزام لگایا کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان نے نہ صرف سرکاری محکموں پر قبضہ کیا ہے بلکہ اپنے خلاف بیان لگانے والے اخبار مالکان کو بھی دھمکیاں دے رہا ہے، جس کی ہم بھر پور الفا ظ میں مذمت کرتے ہیں اور ان غلیظ حرکتوں پر خاموش نہیں رہیں گے۔

انہوں نے کہا حافظ حکومت کو برسر اقتدار آئے ہوئے پندرہ ماہ گزر گئے جس دوران کرپشن کا ریکارڈ توڈ دیاگیا ہے۔ ترقیاتی کام روکے ہوئے ہیں اور سرکاری اداروں میں میرٹ کی پا مالی ہو رہی ہے۔ بے روز گار نو جوان در پدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں اسلئے پاکستان تحریک انصاف عوا م کو انصاف دلانے کی خاطر قائد پی ٹی آئی عمران خان کی قیادت میں محمد نواز شریف کے خاندانی کرپشن کے خلاف کھڑ اہوا ہے، اور انشاللہ پاکستان تحریک انصاف عوا م گلگت بلتستان کو انصاف دلائے گی۔ انہوں نے نیک نا م کریم جوکہ بین الا قومی شہریت کے مالک ہے کو مبارکباد دی اور کہا کہ ان کی پی ٹی آئی میں شمولیت سے نہ صرف عوا م گلگت بلتستان بلکہ ملکی سطح پر بھی عوام کی خدمت ہوگی۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ممبر قانون ساز اسمبلی راجا جہازیب خاب نے کہا کہ میر ے حلقے میں جو بھی ووٹ مجھے ملاہے پاکستان تحریک انصاف کی مرہون منت ہے۔ عمران کی سوچ صرف کرپشن کے خاتمے اور میرٹ کا بول بالا کرنے کا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر کارکن جسٹس (ر) سید جعفر شاہ نے خطاب میں کہا کہ گزشتہ ماہ ہنز ہ میں ہونے والی ضمنی انتخابات میں پی پی پی کے ٹکٹ کا حقدار نیک نام تھا مگر ان کے ساتھ ناانصافی کیا گیا۔ پارٹی ڈسپلن کی ضابطہ اخلاق کے خلاف ورزی کی گئی۔ آج نیک نام کا فیصلہ وقت کی عین ضرورت ہیں۔ہم ان کی اس فیصلے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ جب تک پاکستان کے نقشے میں گلگت بلتستان کا نشان نہیں آتا تب تک عوا م کو ٹھوکریں کھاتے رہیں گے۔

جلسے سے خطا ب کرتے ہوئے نیک نا م کریم نے کہا کہ میں پاکستان پیپلزپارٹی کا جیالا تھا مگر ناانصافیوں کی وجہ سے تحریک انصاف میں شامل ہوگیا ہوں۔ عوام کے حقوق حاصل نہ کر سکا تو ایک منٹ کے اندر اس پارٹی سے رخصت ہو جاوں گا۔انہوں نے کہا کہ پارٹی میں شمولیت کا مقصد عوام کو فائدہ دلانا ہے نہ کہ ذاتی مفادات۔  پاکستان تحریک انصاف کی عوام دوست پالیسیوں کی بدولت اس پارٹی میں شمولیت کر چکا ہوں۔

جلسے میں پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر ، سینئر رہنما جسٹس (ر) سید جعفر شاہ ، ممبر قانون ساز اسمبلی راجہ جہازیب خان نے پی ٹی آئی میں شمولیت کرنے والے سابق آزاد امیدوار اور پاکستان پیپلز پارٹی کے دیرینہ کارکن نیک نام، کاڈو کے چیرمین اور سماجی رہنما امجد ایوب اور دیگر کو پھولوں کے ہار پہنائیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button