Uncategorized

خنجراب نیشنل پارک کے احاطے میں پاک چین سرحد پر دنیا کے بلند ترین اے ٹی ایم کا افتتاح ہوگیا

ہنزہ (اجلال حسین) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حافیظ الرحمن اور کمانڈر ٹین کور لیفٹنٹ جنرل ملک ظفر اقبال نے پاک چین سرحد کے نزدیک خنجراب نیشنل پارک کے احاطے میں دنیا کے بلند ترین اے ٹی ایم کا افتتاح کیا۔ اس موقعے پر نیشنل بنک آف پاکستان کے صدر سید آحمد اقبال اشرف اور کمانڈر ایف سی این اے میجر جنرل ثاقب ملک محمود بھی موجود تھے۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل بنک نے دنیا کے بلند ترین مقام خنجراب ٹاپ پرATMنصب کر کے پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر اعزاز دلایا۔اس ATMکے نصب کے بعد پاک چین تجارت سے منسلک افراد اور ملکی وغیر ملکی سیاحوں کو فائدہ ملے گا۔

وزیراعلی نے سی پیک کے حوالے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت کسی بھی صوبے میں اکنامک زون نہیں بنا ہے سوائے بلوچستان گوادر کے گلگت بلتستان سمت دیگر صوبوں میں اسپیشل فزیبلٹی رپورٹ تیار ہو رہی ہے انشااللہ مارچ تک تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ بیٹھیں گے۔ یہ سی پیک کی مرہون منت ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کو 72ارب کے منصوبوں کی شکل میں وفاقی حکومت نے حصہ دیا ہے۔اس سے پہلے کسی حکومت نے اتنا بڑابجٹ گلگت بلتستان کو نہیں دیا تھا۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اس شاہراہ کو جب تک بارہ مہنہ نہیں کھولا جائے گا سی پیک کا مقصد پورا نہیں ہوگا جبکہ اس سال پاک چین بارڈر نومبر میں اختتام پر بند ہوگا۔

اس موقع پر ٹین کور کمانڈر لفٹنٹ جنرل ملک ظفر اقبال نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان کیلے تاریخی دن ہے کہ آج پاکستان نے نیشنل بنک کی مدد سے اس تاریخی کام کو انجام دیا جسکے لیے نیشنل بنک آف پاکستان مبارک بادی کے مستحق ہے یہ اعزاز پہہلے انڈیا کو حاصل تھا لیکن اب پاکستان نے اس اعزاز کو حاصل کیا۔انہوں مزید کہا کہ سی پیک سے پاکستان بلخصوص گلگت بلتستان میں معاشی انقلاب آئے گا اور اس کا پہلا قافلہ گزشتہ ہفتے گلگت بلتستان سے گزارتے ہوئے گوادر تک پہنچ گیا۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ملک کی سلامتی کے لیے پاک فوج ہمہ وقت کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔ATMافتتاحی تقریب کے موقع پر دیگر عسکری قیادت کے علاوہ ، ضلعی انتظامیہ کے افسران کی بڑی تعداد شریک ہوئے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button