نوجوان

گروپ کیپٹن شاہ خان گلگت بلتستان کی تاریخ کا اہم کردار ہے، خدمات ہمیشہ یاد رہینگی، گلمت ینگ سٹارز کلب

گلمت (پ ر) گلمت ینگ سٹارز کلب کے موجودہ اور سابق عہدیداروں نے گروپ کیپٹن میرزادہ محمد شاہ خان کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ مرحوم کی عسکری اور سماجی خدمات گلگت بلتستان کی تاریخ کا اہم حصہ ہیں۔ انہوں نے گلگت بلتستان کے فرزند کی حیثیت سے مشکل ترین حالات میں جنگِ آزادی کے دیگر مجاہدوں کے ہمراہ ان تھک محنت کے بعد ستائیس ہزار مربع میل کے علاقے کو آزادکیا۔ اور اس کے بعد علاقے بھر میں سیاحت اور کھیلوں کے فروغ کے لئے کوشاں رہے۔

1185469_620666641312036_1817945208_n

ایک میڈیا بیان میں کلب کے سابق عہدیداروں فدا محمد، وزیر غلام ناصر، عزیز محمد اور دیگر نے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کرتے ہوے خاندان کے تمام افراد سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مرحوم شاہ خان نے گلمت ینگ سٹارز کلب کے نوجوانوں کی ہمیشہ حوصلہ افزائی کی اور ان کا ساتھ دیا، جس کے لئے ہم ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button